دہشت گردوں کی تربیت اور پرورش کے پیش نظر سعودی عرب کی تعمیر کردہ جامع مسجد کو اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ

کیٹیگری سعودی عرب
Wednesday, 14 February 2018


دنیا بھر میں سعودی عرب کی طرف سے تعمیر کردہ مساجد میں وہابی دہشت گردوں کی تربیت اور پرورش کے پیش نظربیلجیم کی حکومت نے ملک میں سعودی عرب کی تعمیر کردہ جامع مسجد کو اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا جس کے سعودی عرب سب سے بڑی جامع مسجد کا انتظام میزبان ملک بیلجیم کے حوالے کرنے پر تیار ہوگیا ہے۔ عرب ویب سائیٹ ’’العربیہ‘‘ کے مطابق مسجد الکبیر بیلجیم کی سب سے بڑی مسجد ہے، اس کی تعمیر کے لئے زمین بیلجیم کی حکومت نے سعودی عرب کو 1969 میں 99 سال کے لئے مفت پٹے پر دی تھی، سعودی عرب نے زمین پر بیلجیم کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کی اور اس کا انتظام اسی وقت سے براہ راست سعودی حکومت سنبھال رہی ہے۔ بنیادی طور پر اس مسجد کا انتظام سعودی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والی تنظیم " مسلم ورلڈ لیگ "‘ سنبھالتی ہے اور اسی تنظیم کی وساطت سے مسجد کی انتظامیہ کو سالانہ 50 لاکھ یوروزامداد ملتی ہے۔

2016 میں برسلز میں داعش کے حملوں کے بعد بیلجیم کی سکیورٹی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مسجد الکبیر سے جن تعلیمات کو فروغ دیا جارہا ہے، اس کے نتیجے میں مسلم نوجوان دہشت گردانہ نظریات کے حامل بن رہے ہیں۔ رپورٹ کی روشنی میں بیلجیم کی حکومت نے سعودی عرب سے مسجد کا کنٹرول واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔عرب ویب سائیٹ ’’العربیہ‘‘ کے مطابق مسجد الکبیر بیلجیم کی سب سے بڑی مسجد ہے، اس کی تعمیر کے لئے زمین بیلجیم کی حکومت نے سعودی عرب کو 1969 میں 99 سال کے لئے مفت پٹے پر دی تھی، سعودی عرب نے زمین پر بیلجیم کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کی اور اس کا انتظام اسی وقت سے براہ راست سعودی حکومت سنبھال رہی ہے۔ بنیادی طور پر اس مسجد کا انتظام سعودی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والی تنظیم " مسلم ورلڈ لیگ "‘ سنبھالتی ہے اور اسی تنظیم کی وساطت سے مسجد کی انتظامیہ کو سالانہ 50 لاکھ یوروزامداد ملتی ہے۔

2016 میں برسلز میں داعش کے حملوں کے بعد بیلجیم کی سکیورٹی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مسجد الکبیر سے جن تعلیمات کو فروغ دیا جارہا ہے، اس کے نتیجے میں مسلم نوجوان دہشت گردانہ نظریات کے حامل بن رہے ہیں۔ رپورٹ کی روشنی میں بیلجیم کی حکومت نے سعودی عرب سے مسجد کا کنٹرول واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔مسجد الکبیر کے انتظامات بیلجیم کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہیں البتہ بیلجیم کے وزیر داخلہ جان جمبون کا کہنا ہے کہ اس کی تفصیل طے کرنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہےاور جلد اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے آئےگا۔ ان کے بقول مسجد کے انتظامی معاملات کےحوالے سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی سفارتی تناؤ پیدا نہیں ہوا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں سعودی عرب نے جتنی مساجدیں تعمیر کیں یا جتنے بھی مدارس بنوائے ہیں ان سب میں وہابی نظریات کو فروغ دیا جارہا ہے اور دنیا بھر میں جتنی بھی دہشت گرد تنظیمیں ہیں ان سب کا تعلق بھی وہابی نظریہ سے ہے۔ القاعدہ، داعش، طالبان، النصرہ فرانٹ، بوکوحرام ، الشباب اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کا تعلق یا براہ راست سعودی عرب سے ہے یا وہ سعودی عرب کے گمراہ کن وہابی نظریہ سے متاثر ہیں۔

پڑھا گیا 373 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو فلسطینی نوجوان احمد علی قطوش اور محمد بکر ابوطاحون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہی...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org