اتحاد امت کے لیے پروفیسر، علماٗ،سیاسی و مذہبی رہنماوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، سربراہ ایم ڈبلیو ایم

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 15 February 2018


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں امت مسلمہ کے تنازعات کے حل میں قطعی مخلص نہیں ہیں۔ ہمیں اپنے معاملات کے لیے دوسروں کی طرف دیکھنے کی بجائے انہیں خود حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہ یہود و نصاریٰ دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے دشمن ہیں جو آڑے وقت میں اپنی اصل صورت کے ساتھ ظاہر ہو جاتے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا میں صرف مسلمان ممالک ہی روبہ زوال ہیں۔ اس تنزلی میں عالمی شیطانی قوتوں کی مکارانہ حکمت عملی کا پورا عمل دخل ہے، وہ ممالک جو خود کو انسانی حقوق کا چیمپین سمجھتے ہیں انہیں کشمیر، فلسطین اور یمن سمیت دیگر مسلم ممالک میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بولتے ہوئے ان کی زبان پر چھالے نکلنے لگتے ہیں۔ عالم اسلام کو مسلکی تفریق اور گروہ بندی میں الجھا کر ایک دوسرے سے بدظن کیا جا رہا ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہمیں یہ حقیقت نصف صدی پہلے ہی سمجھ لینی چاہیے تھی کہ استعمار نے مسلمان حکمرانوں کو ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ دوستی کے لبادے میں چھپے ان دشمن سے جتنی جلد ممکن ہو پیچھا چھڑا لینا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کے کبھی بھی دوست رہے ہیں اور نہ ہی ہو سکتے ہیں۔ ہمیں ان کی گفتار میں اخلاص ڈھونڈنے کی بجائے ان کے کردار سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ امت مسلمہ کو اقتصادی، دفاعی اور معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے کے لیے امت واحدہ بننا ہوگا۔ نظریاتی و فکری اختلاف کو علمی مباحث تک محدود رکھا جانا ہی ہم سب کے حق میں ہے۔ ان اختلافات کو بنیاد بنا کر تصادم کر راہ اختیار کرنا سب کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی مضبوطی کے لیے نہ صرف حکومتی اور سفارتی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے بلکہ علما، پروفیسر، سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت ہر ایک کو اپنی اپنی دسترس کے مطابق اس کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔

پڑھا گیا 116 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو فلسطینی نوجوان احمد علی قطوش اور محمد بکر ابوطاحون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہی...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org