لودھراں میں ن لیگ نہیں پنجاب حکومت جیتی ہے، سنی اتحاد کونسل

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 15 February 2018


شیعیت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ہمیشہ حکومتی جماعت ہی جیتتی ہے، لودھراں میں نون لیگ نہیں پنجاب حکومت جیتی ہے، اصل فیصلہ جنرل الیکشن میں ہوگا، اہلسنت جماعتیں 2018ء کا الیکشن ''نظام مصطفٰے متحدہ محاذ'' کے پلیٹ فارم سے لڑیں گی، ہر قومی اور صوبائی حلقہ سے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے، اہل حق انتخابی معرکے میں مودی کے یاروں اور ختم نبوت کے غداروں کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکمرانوں کے گھروں کے سامنے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے کر قوم کے دل جیت لئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں نوگو ایریاز کا خاتمہ خوش آئند ہے، عدلیہ وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، حکام کی آمد پر راستے بند کرنے پر بھی پابندی لگائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے پیشگی اقدامات کرے، الیکشن میں پیسے کا عمل دخل روکنے کیلئے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے، تاکہ کرپشن کی کمائی سے انتخابات کو ہائی جیک کرنیوالوں کا راستہ روکا جا سکے۔ اہلسنت جماعتیں متحد ہو کر ''ناموس رسالت کی پاسبانی اور نظام مصطفٰے کی حکمرانی'' کے سلوگن پر انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد اہلسنت کی طاقت سے الیکشن جیت کر ملک کو نظام مصطفٰے کا گہوارہ بنائیں گے، قوم غلامان رسول کو پارلیمنٹ میں بھیجنے کیلئے ووٹ کا درست استعمال کرے گی، لٹیروں اور وڈیروں کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

پڑھا گیا 116 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی ش...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org