تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے بدترین صدر قرار

کیٹیگری دنیا
Tuesday, 20 February 2018


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ سروے میں ملکی تاریخ کے بدترین صدر قرار دیے گئے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘2018 پریزیڈنٹ ایگزیکٹو پولیٹکس پریزیڈنشل گریٹنیس سروے’ میں ابراہم لنکن ملک کے بہترین اور ڈونلڈ ٹرمپ بدترین صدر قرار دیے گئے ہیں جب کہ سابق صدر باراک اوباما 10 بہترین صدور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ہر چار سال بعد ہونے والے سروے میں ابراہم لنکن بدستور پہلی، جارج واشنگٹن دوسری اور روز ویلٹ تیسری پوزیشن پر رہے جب کہ باراک اوباما نے 10 درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔سروے میں امریکن پولیٹیکل سائنس ایسوسی ایشن کے سابق صدور اور سیاست پر گرفت رکھنے والے نامور افراد نے حصہ لیا۔

سروے میں حصہ لینے والے 57 فیصد افراد کا تعلق ڈیموکریٹس، 13 فیصد کا ریپبلکن اور 27 فیصد آزاد رائے دہندہ تھے جب کہ 3 فیصد دیگر لوگوں کو چنا گیا۔سروے رپورٹ کے مطابق پسندیدہ ترین صدور کی فہرست میں موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نمبر سب سے آخر میں آیا۔

اس سے قبل 2014 میں ہونے والے سروے کے 7 بہترین صدور میں ابراہم لنکن کو سب سے زیادہ پسندیدہ صدر قرار دیا گیا تھا اور وہ اپنی پوزیشن پر برقرار ہیں جب کہ دیگر صدور میں جارج واشنگٹن، فرینکلن ڈی روز ویلٹ، تھیڈور روز ویلٹ، تھامس جیفرسن، ہیری ایس ٹرومین اور ویٹ ایسنہاور شامل تھے۔2014کے سروے میں 8ویں نمبر پر آنے والے سابق صدر بل کلنٹن 5 درجہ تنزلی کے بعد 13ویں پوزیشن پر آگئے۔

خیال رہے کہ یونیورسٹی آف ہوسٹن کے پولیٹکل سائنس پروفیسر برینڈن روٹنگس اور بائیوس اسٹیٹ یونیورسٹی کے جسٹس ایس ویگن کی جانب سے سروے رپورٹ شائع کی گئی ہے۔

پڑھا گیا 281 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org