تازہ ترین

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہید ہوگیا

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Thursday, 22 February 2018


ایک فلسطینی نوجوان جو جمعے کو مرکزی غزہ کے البریج نامی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہوگیا تھا ، شہید ہوگیا ہے ۔غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے انیس فروری کو بھی غزہ کے شہر رفح پر دس راکٹ گرائے تھے ۔اسی طرح جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مشرق میں النہضہ نامی علاقے پر صیہونی فوج کی گولہ باری میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے ۔صیہونی حکومت ہر کچھ عرصے کے بعد کسی نہ کسی بہانے سے غزہ کےمختلف علاقوں پر فضائی حملے اور گولہ باری کرتی رہتی ہے ۔غزہ سن دو ہزار چھے سے غاصب صیہونی کے سخت زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے میں ہے جس کی وجہ سے یہاں کے باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری طرف مشرق وسطی کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نیکولای ملادینوف نے غاصب صیہونی حکومت سے غرب اردن میں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات اور اسکولوں کو منہدم کئے جانے کا سلسلہ بندکرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ دو حکومتوں کی تشکیل کے لئے مذاکرت کا جلد سے جلد آغازہونا اور غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے بھی شرکت کی تھی ۔ادھر امریکا کے ایک امن کارکن نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں امداد رسانی بند کرنے کو نسل پرست صیہونی حکومت کی مدد اور جنگی جرم سے تعبیر کیا ہے ۔قابل ذکر ہے امریکا نے حال ہی میں انروا کے لئے اپنی تین سو ملین ڈالر کی سالانہ امداد میں سے ایک سو پچیس ملین ڈالر کی رقم روک لی ہے۔ امریکا نے اسی کے ساتھ بعد کے مرحلے میں بھی پچپن ملین ڈالر کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے ۔امریکا کے پنک کوڈ نامی امن گروپ کے رکن ٹائی بیری نے ایک انٹرویو میں وائٹ ہاؤ‎ س کی جانب سے انروا کی امداد بند کرنے کے اقدام کو فلسطینی مہاجرین کو ختم کرنے کی پالیسی سے تعبیر کیا ۔ انھوں نے اسی طرح کہا کہ غزہ صیہونی حکومت کے ظالمانہ محاصرے کی وجہ سے ایک بہت بڑی جیل میں تبدیل ہوگیا ہے ۔انھوں نے انروا اور فلسطین کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے نتیجے کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ یورپ نعرے لگانے کے بجائے غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کو روکنے اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لئے عملی اقدام کرے ۔

پڑھا گیا 284 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org