تازہ ترین

سعودی عرب میں مثبت تبدیلی آرہی ہے، شہزادی ریما بندر السعود

کیٹیگری سعودی عرب
Thursday, 01 March 2018


شہزادی ریما بنت بندر السعود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک بین الاقوامی معاشرے کا حصہ ہے ، سعودی عرب میں بات اب صرف عورتوں کے حقوق کی نہیں بلکہ صنفی غیر جانبداری کی ہے، اسی لئے سعودی عرب اس وقت مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں اٹلانٹک کونسل میں خطاب کرتے ہوئے شہزادی ریما بنت بندر السعود کہاکہ سعودی عرب میں بات اب صرف عورتوں کے حقوق کی نہیں بلکہ صنفی غیر جانبداری کی ہے، اسی لیئے سعودی عرب اس وقت مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے۔

شہزادی ریما کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایک بین ا لاقوامی معاشرے کا حصہ ہے، جس کیلئے ہم بین الاقوامی شہری تیار کرنا چاہتے ہیں اور ایسا کرنے کیلئے ہمارے پاس سن دو ہزار تیس کا ٹارگٹ ہے۔

شہزادی نے کہا کہ سعودی عرب اسپورٹس، انٹرٹینمینٹ اور کمیونٹی ایکٹیوٹیز کو بیک وقت فروغ دینا چاہتا ہے یہ بھی ایک وجہ ہے کہ ہم اسوقت تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ جو پابندیاں ہماری ترقی کی راہ میں حائل نہیں، ہم انہیں کیوں ترک کریں؟ معاشرے کی ظاہری شکل قدامت پسندی کی ترجمان نہیں، یہ ایک ذہنی کیفیت ہے اسکا تعلق سر ڈھکنے یا پردہ کرنے سے نہیں۔

فروری 2018 میں ولی عہد شہزادہ عبدالعزیز نے شہزادی ریما کو سعودی خواتین کو اولمپکس میں نمائندگی کیلئے تیار کرنے اور ایک اسپورٹس اکانومی کی بنیاد رکھنے کی ذمہ داری سونپی تو شہزادی کے خلاف مذہبی رہنماوں نے احتجاج بھی کیا۔خیال رہے شہزادی ریما بنت بندر السعود شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کی صاحبزادی ہیں، جو امریکہ میں تقریباََ 22 سال سعودی عرب کے سفیر رہے تھے۔

یاد رہے کہ وژن 2025 کے تحت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے اقدامات کیے جارہے ہیں ،جس کے باعث دھیرے دھیرے ایک روشن خیال سعودی عرب کا تاثر اجاگر ہو رہا ہے۔حال ہی میں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت ملی جبکہ سعودی عرب کے سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش کی گئی ۔

سال 2016 کے وسط میں سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے اہم فیصلے کے بعد طالبات کو یونیورسٹیوں میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جبکہ حکومت نے روشن خیالی کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔

پڑھا گیا 438 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org