بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کیلئے خطرناک،قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، علامہ ناصر عباس

کیٹیگری پاکستان
Friday, 02 March 2018


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال گولہ باری سے فوج کے دو نوجوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہ کہا کہ بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کیلئے خطرناک ہے۔ بھارت کی جانب سے رواں برس چار سو سے زائد فائر بندی کی خلاف ورزی تشویش ناک ہے۔ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔ بھارت کو اس کے جارحانہ طرز عمل سے باز رکھنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو وحشیانہ مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ بھارتی جارحیت محض مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں رہی بلکہ وہ اخلاقی و سفارتی تعلقات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لائن آف کنٹرول کو بھی مسلسل نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارت نے ماضی کی جنگوں میں جو ذلت اٹھائی ہے بھارت کو وہ یاد رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو ترنوالا خیال کرنے والے بہت بڑے مغالطے کا شکار ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارت کے ہاتھ سوائے ذلت کے اور کچھ نہیں آئے گا۔ پاک فوج دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے جانے میں ہے۔ کشمیری عوام کو دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح آزادی رائے کا حق دیا جائے۔

پڑھا گیا 197 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازے پر چیک پوسٹ بنا لی

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازے پر چیک پوسٹ بنا لی

مقبوضۃ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قبلہ اول پر یہودی شرپسندوں کی یلغار کے جلو میں ایک خطرناک پیش رفت اور بھی سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ ک...

مقالہ جات

یمنی باغی نہیں ہیں

یمنی باغی نہیں ہیں

یمن میں سعودی عرب کی جانب سے تین سال سے جارحیت جاری ہے۔ یمن میں حقیقی صورتحال سے پاکستانی میڈیا غافل رکھتا ہے، اگر کوئی خبر جاری بھی کی جاتی ہے تو اس ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org