تازہ ترین

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کی نومنتخب سینیٹرز کو مبارک باد، ملکی مسائل پر منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ

کیٹیگری پاکستان
Monday, 05 March 2018


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نومنتخب سینٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوگیا ہے، ملک کو درپیش داخلی و خارجی مسائل سے چھٹکارے کے لئے اب جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، جس کے لئے اراکین کو بھی اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو مہنگائی، عدم تحفظ، بےروزگاری، معیاری تعلیم کا فقدان اور صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ پولیس اور دیگر ریاستی ادارے دہشت کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔ سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال نے عوام کے بنیادی حقوق کو غصب کر رکھا ہے، قومی اداروں میں اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ وطن عزیز کو قائد و اقبال کا پاکستان بنانے کے لئے مقتدر شخصیات کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف داخلی مشکلات کا شکار ہیں بلکہ ہمیں خارجی مسائل میں بھی دانستہ طور پر الجھایا گیا ہے۔ بھارت کی طرف سے آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ پڑوسی مسلم ملک افغانستان اور ہمارے درمیان اختلافات بھڑکانے کے لئے دہشت گردی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایران اور پاکستان کے درمیان وہ قوتیں مغالطے پیدا کرنے میں مصروف ہیں، جو دونوں ممالک کی مشترکہ دشمن ہیں۔ ایسی صورتحال میں ایوان بالا کے نمائندگان کی جو ذمہ داریاں بنتی ہیں، ان کو احسن انداز میں ادا کرنا ہوگا۔ سیاسی مخالفین بےجا الزام تراشیوں کی بجائے اپنی توجہ قومی ایشوز پر مرکوز رکھ کر عوامی خدمت کا حق ادا کر سکتے ہیں۔ سیاسی مخالفین نظریاتی اختلاف کو الزامات کی بجائے دلائل سے دور کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب اراکین سینیٹ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو قوم کے وسیع تر مفاد کے لئے بروئے کار لائیں گے۔

پڑھا گیا 256 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ

فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ

آسٹریا میں یورپی یونین کی چوٹی کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہسپانوی حکومت یورپی یونین پر زور دے گی کہ وہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست ت...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org