تازہ ترین

سعودی عرب کی اسرائیل کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

کیٹیگری سعودی عرب
Wednesday, 07 March 2018


اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستانی ایئرلائن ” ایئر انڈیا” کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد سعودی عرب کی منافقت اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف گہری سازش مزید نمایاں ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے ” ایئر انڈیا ” کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایئرلائن کو فائدہ ہوگا بلکہ مسافروں کیلیے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ایئرلائن نے گزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنےکادعویٰ کیاتھا جب کہ ہندوستانی ایئرلائن نےاسرائیل کیلیےہفتہ وار 3 پروازوں کابھی اعلان کیاتھا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے اسرائيل کے ساتھ خفیہ رابطے اج کھل کر سامنے آرہے ہیں اور سعودی عرب کے نام نہاد خادم الحرمین ملک سلمان کی اسلام اور مسلمانوں بالخصوص مسئلہ فلسطین کے بارے میں خيانت روزبروز طشت از بام ہورہی ہے۔

سعودی عرب کے امریکہ نواز ولی عہد محمد بن سلمان خواتین کی آزادی کے سلسلے میں نت نئے فیصلے کر رہے ہیں کہ جن کا سعودی عرب کی تاریخ میں کبھی تصور نہیں کیا گیا تھا۔ خواتین کے لئے ڈرائیونگ کی اجازت سے لے کر اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے، میراتھن ریس منعقد کرنے اوراب سیاحوں کی رہنمائی کی اجازت بھ دیدی ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اب یہ اعلان کیا ہے کہ سعودی خواتین بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی رہنمائی کی ڈیوٹی بھی سنبھال سکتی ہیں، یعنی ٹورسٹ گائیڈ بھی بن سکتی ہیں۔

پڑھا گیا 363 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org