سعودی عرب میں رقص و سرور کی محفلیں سجیں گی

کیٹیگری سعودی عرب
Wednesday, 07 March 2018


سعودی عرب میں مذہبی تعلیمات پر عمل امور پر سخت نظر رکھنے اور اس پر سزا دینے والی بدنام زمانہ کونسل کو ولی عہد محمد بن سلمان نے جب سے انٹرٹینمنٹ کونس میں تبدیل کیا ہے، اس شعبے میں بھی اس نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس کونسل کے ارکان کو دین و دنیا دونوں کو سنوارنے میں مہارت حاصل ہے۔

اس کی ایک مثال سعودی عرب میں مجوز موسقی پروگرام ہے جس میں خواتین اور مرد ایک ساتھ مصری فنکار تامر حسنی کے گانے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ یہ موسیقی پروگرام اس مہینے کے آخر میں ہونے والا ہے اور اس کے ٹکٹ کے لئے سعودی عرب کے جوان لڑکے اور لڑکیا لمبی لمبی قطاریں لگا رہے ہیں۔

خود کو خادمین حرمین شریفین کہنے والے سعودی حکام نے 8 شرطوں کے ساتھ پہلی بار مخلوط موسیقی پروگرام کے انعقاد کی اجازت دی ہے جس میں ایک شرط یہ ہے کہ موسیقی پروگرام میں شریک خواتین اور مرد نہ تو ناچيں گے اور نہی کمر لچکائیں گے یا چھومیں گے۔ اس شرط سوشل میڈیا پر جم کر مذاق اڑایا جا رہے کیونکہ یہ پروگرام ہی ناچ گانے کا ہے۔
پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے بہت ہی مقدس اور پاک مکہ اور مدینہ سے متعلق ملک میں پہلی بار خواتین اور مرد ایک ساتھ موسقی پروگرام میں شریک ہوں گے، یہ وہی ملک ہے جہاں سختی کے ساتھ موسیقی کو حرام کہا جاتا تھا اور پر کوڑے مارے جاتے تھے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مذہبی گروہوں کو بری طرح کمزور کر دیا ہے اور اس میں ولی عہد کے اصلاحاتی اقدام کو روکنے کی طاقت نہیں ہے جس کا اس ملک کا جوان طبقہ استقبال کر رہا ہے اور اسی لئے وہ لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ٹکٹ خرید رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ کونسل نے ناچنے اور چھومنے پر پابندی کے ساتھ ہی 12 سال کے کم عمر کے بچوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، اس کے ساتھ یہ بھی شرط ہے کہ ایک شخص کو صرف تین ٹکٹ ملیں گے اور خواتین اور مرد الگ الگ راستوں سے ہال میں داخل ہوں گے، سیگار نوشی نہیں کر سکتے، شریفوں جیسے کپڑے پہن کر آنا ہوگا اور ہال کے اندر کھانے پینے پر بھی پابندی عائد ہے۔

پڑھا گیا 308 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازے پر چیک پوسٹ بنا لی

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازے پر چیک پوسٹ بنا لی

مقبوضۃ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قبلہ اول پر یہودی شرپسندوں کی یلغار کے جلو میں ایک خطرناک پیش رفت اور بھی سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ ک...

مقالہ جات

یمنی باغی نہیں ہیں

یمنی باغی نہیں ہیں

یمن میں سعودی عرب کی جانب سے تین سال سے جارحیت جاری ہے۔ یمن میں حقیقی صورتحال سے پاکستانی میڈیا غافل رکھتا ہے، اگر کوئی خبر جاری بھی کی جاتی ہے تو اس ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org