تازہ ترین

گلگت بلستان میں ہماری قربانیوں کے صلے میں ہماری زمینوں کو چھینا جا رہا ہے،آغا علی رضوی

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 08 March 2018


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلستتان کے سربراہ آغا علی رضوی کی قیادت میں عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان نے چھومک ہوتونگ تھنگ پر انتظامیہ کے ممکنہ آپریشن کے پیش نظر پانچویں روز بھی پہرہ دیا۔ پہرہ داری کے پانچویں روز عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین آغا علی رضوی و دیگر رہنماؤں غلام شہزاد آغا، شبیر مایار ، محمد علی دلشاد، بشارت شاہ جی، آصف ایڈووکیٹ کے ہمراہ سینکڑوں لوگ بھی موجود تھے۔ عوامی ایکشن کمیٹی اور چھومک کے عوام کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی تھی۔ ایک موقع پر ایکشن کمیٹی اور پولیس آمنے سامنے آگئی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس موقع پر آغا علی رضوی اور دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ جان بوجھ کر سرحدی علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرکے دشمن ملک کو خوش کرنا چاہتی ہے۔ حفیظ حکومت منظم سازش کے تحت بلتستان کے عوام کی زمینوں پر انہیں آپس میں لڑا کر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ عوام حفیظ حکومت کے عزائم کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشتیاں جلاکر زمینوں کے تحفظ کیلئے نکلے ہیں، اب کسی کو زمینوں پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ چھومک ہوتونگ تھنگ کے معاملے پر شگر اور اسکردو کے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ یہ عوام کا مسئلہ ہے عوام اپنے مسئلے کو خود حل کریں گے۔ رات کی تاریکی میں آپریشن کرکے انتظامیہ نے بدترین مثال قائم کی گئی۔ اب مزید زیادتیاں برداشت نہیں کریں گے۔ ہم نے وطن عزیز کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مگر ہماری قربانیوں کے صلے میں ہماری زمینوں کو چھینا جا رہا ہے۔

پڑھا گیا 244 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org