تازہ ترین

غزہ میں پکنے والا آتش فشاں کبھی بھی پھٹ سکتا ہے: اسماعیل ہنیہ

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Thursday, 08 March 2018


مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی پٹی کی بحرانی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آفت زدہ علاقہ تباہی کے دہانے پر ہے جو کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مسائل کسی بھی وقت کسی سنگین انسانی المیے کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی اہم موضوعات؛ قضیہ فلسطین، فلسطینیوں میں مصالحت امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے’صدی کی ڈیل‘ کو زیر بحث لایا اور کہا کہ غزہ تباہی کے دھانے پر ہے اور کسی کو خبر نہیں کہ اس خطرناک صورت حال کے نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تنازع فلسطین کے حوالے سے پیش کردہ مجوزہ امن پلان ’صدی کی ڈیل‘ کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس طرح کی نام نہاد امن اسکیموں کا مقصد قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا اور صہیونی مفاد کو تقویت پہنچانا ہے۔

پڑھا گیا 435 دفعہ Last modified on Thursday, 08 March 2018

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

پرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ 1 فلسطینی شہید، 48 زخمی

پرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ 1 فلسطینی شہید، 48 زخمی

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز اڑتیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے16 سالہ ف...

مقالہ جات

امام حسن عسکری کی ولادت اوربچپن کے بعض حالات

امام حسن عسکری کی ولادت اوربچپن کے بعض حالات

لماء فریقین کی اکثریت کااتفاق ہے کہ آپ بتاریخ ۱۰/ ربیع الثانی ۲۳۲ ہجری یوم جمعہ بوقت صبح بطن جناب حدیثہ خاتون سے بمقام مدینہ منورہ متولدہوئے ہیں ملاحظ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org