تازہ ترین

حضرت فاظمہ زہرا (س) کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، آئی ایس او طالبات

کیٹیگری پاکستان
Friday, 09 March 2018


شیعیت نیوز: حضرت بی بی فاطمہ (س) کے یوم ولادت کے موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان خیام نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت فاطمہ (س) کی سیرت عالم اسلام کی خواتین کیلئے اسوہ حسنہ ہے، اس عظیم ہستی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی، ان معارف و حقائق سے آگاہ ہو کر انسان آپ کے اخلاق و کردار سے آشنا ہوتا ہے، صدیقہ کبری حضرت فاطمہ (س) تاریخ بشر کی سب سے عظیم خاتون افتخار اسلام اس دین و قوم کیلئے مایہ ناز ہستی ہیں، حضرت فاطمہ کا مقام و منزلت اس قدر بلند ہے کہ ہم جسے معمولی انسانوں کیلئے اس کا تصور ناممکن ہے، کیونکہ وہ معصوم ہیں ان کا نام آئمہ معصومین اداب و احترام سے لیتے تھے، صحیفہ فاطمیہ کے معارف و تعلیمات کو بیان کرتے تھے اور یہی باتیں حضرت فاطمہ (س) کے مرتبہ کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاظمہ زہرا (س) کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، ہمیں ان کی سیرت مبارکہ پر عمل کرکے اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے انہیں احسن طریقہ سے انجام دینا ہو گا۔ خیام نقوی نے کہا کہ دختر رسول حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہیں، مغرب کی تقلید میں تعلیمات اسلامی سے دوری اختیار کرنے کی بجائے بتول معظمہ کی سیرت کی پیروی کرنا ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیدہ کونین کے یوم ولادت کو یوم خواتین قرار دیا جائے۔

پڑھا گیا 240 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤسے باون کیلومیٹر پرے ضلع سیتا پورکی ایک تحصیل محمود آباد ہے۔محمود آباد قص...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org