تازہ ترین

لندن میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے گرفتار ہو گئے ہیں بہرام قاسمی

کیٹیگری ایران
Saturday, 10 March 2018


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ لندن میں ایرانی سفارتخانے پرشرپسند عناصر کی جانب سے دھاوا بولنے والے گرفتار ہو گئے ہیں۔ بہرام قاسمی نے حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلانے اور انھیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ انتہاپسند شیرازی فرقہ کے حامیوں کے چند عناصر نے کل لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی عمارت پر دھاوا بولنے کے علاوہ ایرانی پرچم کی توہین بھی کی تھی۔

اس واقعے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے تہران میں موجود برطانوی سفیر سے شدید احتجاج کیا.

انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لندن میں ایرانی سفارتکاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دھاوا بولنے والوں پر مقدمہ چلاکر انھیں کڑی سزا دی جائے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر نے اس واقعے پر اپنی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر معافی مانگی.

ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے چاقووں سے لیس تھے اور 3 گھنٹے بعد برطانوی پولیس نے شرپسندوں پر قابو پایا۔

واضح رہے کہ شیرازی فرقے کی قیادت جو برطانوی شیعہ کے نام سے مشہور ہے سید صادق شیرازی کرتے ہیں۔

شیرازی فرقہ سنی مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرتا ہے۔

پڑھا گیا 499 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org