تازہ ترین

پاکستان،ایران کے درمیاں بین الاقوامی دہشتگرد گروہوں کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

کیٹیگری پاکستان
Tuesday, 13 March 2018


شییعت نیوز: پاکستان اور ایران نے بین الاقوامی دہشتگرد گروہوں کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ملکوں نے فلسطین اور کشمیر کے عوام کی پرامن جدوجہد اور حق خودارادیت کی پرزور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے مابین دفتر خارجہ میں دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پاک ایران وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و سلامتی کے امور زیر غور آئے، دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون، باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران نے 2021ء تک باہمی تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، تجارتی وفود کا تبادلہ، نمائشوں کا انعقاد اور بینکنگ چینلز کی تشکیل پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان، ایران ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات پر بھی متفق ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے، گوادر اور چاہ بہار کو باہم منسلک کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے، سرحدی سلامتی اور دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھایا جائیگا، پاک ایران سرحد پر 2 نئی گزرگاہوں کو جلد فعال کیا جائیگا، دونوں ممالک نے افغان مسئلہ کے پرامن اور علاقائی حل پر زور دیا، پاکستان اور ایران نے افغانستان میں داعش کے بڑھتے اثر و رسوخ پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

پڑھا گیا 218 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org