تازہ ترین

سپاہ صحابہ سمیت دیگر کالعدم گروہ نام بدل کر الیکشن لڑنے کے لئے متحرک

کیٹیگری پاکستان
Tuesday, 13 March 2018


شیعیت نیوز: اہل سنت و الجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد پارٹی سرغنوں نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آزاد امیدوار یا ہم خیال پارٹی کا سیاسی اتحاد بن کر الیکشن لڑنے کا فصیلہ کیا ہے۔ اے ایس ڈبلیو جے کے بعض سرغنوں کو یقین تھا کہ وہ دیگر بڑی مذہبی جماعتوں جمیعت علمائے اسلام (ف) اور جے یو آئی (س) کے ساتھ انتخابی اتحاد کر لیں گے، لیکن اس دوران ان کی تمام تر امیدیں اس وقت ڈگمگا گئیں جب پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوئیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی لودھراں انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پیر اور بریلوی گروپس سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2016ء میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 78 میں سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سربراہ حق نواز جھنگوی کے بیٹے مولانا منصور نواز جھنگوی نے اے ایس ڈبلیو جے کی پش پناہی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دی بعدازاں اے ایس ڈبلیو جے کے حمایت یافتہ امیدوار نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت اختیار کر لی اور پنجاب اسمبلی میں پارٹی کی ترجمانی تنہا رہ گئی۔

اے ایس ڈبلیو جے کے دہشتگرد رہنما احمد لدھیانوی نے میڈیا کو بتایا کہ ’ہمیں سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے دھوکا دیا اس لیے وقت آ گیا ہے کہ ملک بھر میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے، بعض حلقوں میں ہمیں اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی‘۔ خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے سپاہ صحابہ پاکستان اور اے ایس ڈبلیو جے کو کالعدم قرار دیا تھا اور اے ایس ڈبلیو جے نے پاکستان رائے حق پارٹی (پی آر پی) یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کسی بھی تنازعہ سے بچنے کے لیے اے ایس ڈبلیو جے کے صدر دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کراچی کے حلقے پی ایس 128 سے آزاد امیدوار کی حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں اے ایس ڈبلیو جے کی نئی جماعت پی آر پی کے صدر محمد ابراہیم قاسم ہے۔ اس نئی سیاسی حکمت عملی کے تحت اے ایس ڈبلیو جے اپنے ہم خیال اور دہشتگردوں کے سہولت کار مولوی سمیع الحق المعروف ابو طالبان سے انتخابی اتحاد کر سکتی ہے۔ دوسری جانب مولانا سمیع الحق نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے سیاسی اتحاد قائم کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے دہشتگرد احمد لدھیانوی نے کہا کہ ’رانا ثناء اللہ اور شہبازشریف کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں ہمیں کچھ نہیں ملا اور جب بھی انہیں ووٹ کی ضرورت پڑی وہ ہمارے پاس آئے اور اس مرتبہ ہم ان کے مقابلے میں ہوں گے‘۔

پڑھا گیا 740 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

صییہونی فوجیوں کی بربریت ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صییہونی فوجیوں کی بربریت ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک ستائیس سالہ نوجوان عمر حسن العواودہ کوگولی مارکر شہید کردیا ہے۔صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسط...

مقالہ جات

سویڈن میں یمن امن مذاکرات

سویڈن میں یمن امن مذاکرات

یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس نے یمن جنگ کے فریقین کے مابین امن مذاکرات کیلئے اس بار سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں نئی کوش...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org