تازہ ترین

انقلاب اسلامی کی حفاظت ایرانی حکام کی اہم ذمہ داری ہے

کیٹیگری ایران
Tuesday, 13 March 2018


اسلامی جمہوریہ ایران کی خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ آیت اللہ جنتی نے انقلاب اسلامی کی اہمیت ، اس کی حفاظت اور بقا کے سلسلے میں پیش کی گئی قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی حفاظت ایرانی حکام کی اہم ذمہ داری ہے۔

آیت اللہ جنتی نے آیت اللہ شاہ آبادی کی وفات پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ نصر اللہ شاہ آبادی نے انقلاب سے قبل اور انقلاب کے بعد گرانقدر خدمات انجام دیں اور مرحوم ہر محاذ پر فعال، سرگرم اور موجود رہے ۔

آیت اللہ جنتی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی عمر بابرکت 40 سال تک پہنچ گئی ہے اور اس عرصہ میں اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف شعبوں ميں خاطر خواہ ترقی کی ۔ دشمن کی اقتصاد؛ پابندیوں اور سیاسی اور بین الاقوامی دباؤ اور سازشوں کے باوجود ایران ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

آیت اللہ جنتی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ انقلاب اسلامی کے سائے میں عوام کی بھر پور خدمت کریں اور حکومت کے اعلی عہدوں پر ایسے افراد فائز نہ کریں جن میں عوام کی خدمت کا جذبہ نہیں پایاجاتا اور انھیں اسلامی انقلاب سے کوئي محبت نہیں۔ آیت اللہ جنتی نے حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام خدمات کے لئے انقلاب افراد سے استفادہ کرے۔

پڑھا گیا 199 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org