تازہ ترین

عراقی سرحد پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا متعدد شرپسند ہلاک

کیٹیگری عراق
Tuesday, 13 March 2018


بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی حشد الشعبی فورس نے شام سے متصل سرحدی علاقوں میں داعش کا ایک بڑا حملہ پسپا کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔حشدالشعبی فورس کے کمانڈر ابوجنان البصری کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے سرحدی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ داعشی دہشت گردوں کی ایک بکتربندگاڑی کو میزائل کے ذریعے تباہ کیا گیا۔البصری کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کی جوابی کارروائی کے بعد داعشی دہشت گرد،

الحسکہ نامی صحرا کی طرف فرار کرگئے ہیں۔خیال رہے کہ شام اور عراق کی سرحدوں پر داعشی حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز منہ توڑ جوابی کارروائی کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کراتے ہیں۔عراقی عوامی فورس حشد الشعبی کو باقاعدہ ملکی مسلح افواج میں شامل کرلیا گیا ہے، حشد الشعبی کو فوج میں شامل کرنے سے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو شدید خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ عراق میں داعش سمیت تمام دہشت گردوں کو شکست دینے میں عوامی رضاکار فورسز حشد الشعبی کا اہم کردار رہا ہے۔

 

پڑھا گیا 426 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

صییہونی فوجیوں کی بربریت ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صییہونی فوجیوں کی بربریت ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک ستائیس سالہ نوجوان عمر حسن العواودہ کوگولی مارکر شہید کردیا ہے۔صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسط...

مقالہ جات

سویڈن میں یمن امن مذاکرات

سویڈن میں یمن امن مذاکرات

یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس نے یمن جنگ کے فریقین کے مابین امن مذاکرات کیلئے اس بار سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں نئی کوش...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org