یمن میں جاری جنگ اور جرائم میں برطانیہ براہ راست شریک ہے

کیٹیگری ایران
Wednesday, 28 March 2018


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تہران کے خلاف برطانیہ کے دو وزیروں کے مشترکہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے جنگ یمن میں عام شہریوں کے خلاف ہونے والے جرائم میں برطانیہ کے کردار کی نشاندہی کی اور لندن سے کہا کہ وہ اپنی اس موقع پرستی اور مفادپرستانہ اقدامات کو بند کرے - برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن اور بین الاقوامی ترقیاتی امور کی وزیر پینی مورڈنٹ نے ایک مشترکہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ ایران یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کو ہتھیار بھیج رہا ہے - برطانیہ نے پچھلے دنوں امریکا فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کوشش کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر یہ الزام عائد کرے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس کو ہتھیار فراہم کررہاہے لیکن برطانیہ اور اس کے اتحادی ملکوں کو اپنی اس کوشش میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن میں جاری جنگ اور جنگ کے دوران عام شہریوں پر ہونے والے مظالم میں برطانیہ کی براہ راست شرکت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ لندن یمن کی جنگ میں سعودی عرب کو ہتھیار فروخت اور اس کی انٹیلی جنس اور لاجسٹیک سپورٹ کررہا ہے اور وہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ یمن کی جنگ کے حوالے سے دوسروں پر الزام عائد کرے - ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ لندن غلط بیانی کرنے اور یمن کے مظلوم یمن پر مسلط کی گئی جنگ میں اپنی ذمہ داریوں سے فرار حاصل کرنے کے بجائے اس اندھی جنگ میں اپنی موقع پرستانہ اور مفاد پرستانہ پالیسیوں اور اقدامات کو جلد سے جلد ترک کردے - ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے زور دے کر کہا کہ اگر برطانیہ بحران یمن کو سیاسی طریقے سے ختم کرنے کے اپنے دعوؤں میں سچا ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ ان ملکوں سے جو برطانیہ سے سب سے زیادہ ہتھیار خریدتے ہیں اور یمن پر جنگ مسلط کئے ہوئے ہیں یہ کہے کہ جنگ فوری طور پر بند اور یمن کا ظالمانہ محاصرہ جلد سے جلد ختم کردیں اور خود یمنی گروہوں کے درمیان بات چیت کا ماحول سازگار بنائے - انہوں نے بحران یمن کے حل کے لئے ایران کے چار نکاتی فارمولے کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ایران نے جب سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن پر جنگ مسلط کی ہے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ اس بحران کو صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے اور تہران نے نہ صرف یہ کہ فائربندی کی کوششوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی ہے بلکہ اس نے سیاسی حل کے حصول کے لئے متحارب فریقوں کی مدد کرنے کے لئے بھی اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے -

پڑھا گیا 253 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤسے باون کیلومیٹر پرے ضلع سیتا پورکی ایک تحصیل محمود آباد ہے۔محمود آباد قص...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org