اسرائیل نے لبنان کی سرحد پردوبارہ دیوار کی تعمیر شروع کردی

کیٹیگری لبنان
Tuesday, 10 April 2018


لبنانی حکومت کے شدید احتجاج کے باوجود اسرائیلی حکومت نے لبنان کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے صہیونی فوج نے حالیہ ایام میں لبنان کی سرحد سے متصل علاقے راس الناقورہ میں دیوار کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست کی دیوار کی تعمیر کا کام کئی سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ یہ دیوار بحر متوسط سے شام کے وادی گولان میں جبل الشیخ تک تعمیر کی جائے گی۔

منصوبے کے مطابق یہ دیوار 10 میٹر سطح زمین سے بلند اور مخصوص مقامات پر اس کی اونچائی 20 میٹر تک ہے۔ بالخصوص یہودی کالونیوں کے قریب سے یہ دیوار زیادہ اونچی رکھی جائے گی۔عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق دیوار کی تعمیر کا مقصد لبنان کو ٹوپو گرافی پر کنٹرول کی روک تھام، فائرنگیا مانیٹرنگ کے ذریعے سرحد کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ لبنان کی سیاسی قیادت نے سرحد پر دیوار کی تعمیر اور سمندر میں موجود تیل کے وسائل پر قبضے کی صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے عالمی سطح پرچارہ جوئی پر زور دیا ہے۔

لبنانی صدر میشل عون، وزیراعظم سعد حریری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ اسرائیلی دھمکیاں سرحدی خود مختاری اور امن واستحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے سرحد پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے اور سمندر میں موجود تیل کے وسائل ہتھیانے کی کوششوں سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان تنازعات مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2000ء کی جنگ کے بعد اقوام متحدہ کی زیرنگرانی سیزفائر لائن کی اپنی طرف دراندازی کی روک تھام کے لیے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

پڑھا گیا 123 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org