تازہ ترین

اسماعیل ھنیہ نے ’واپسی مارچ‘ کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Tuesday, 10 April 2018


اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینیوں کے حق واپسی کے لیے ہونےوالے احتجاج کے نئے مرحل کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واپسی مارچ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ حماس کے سیاسی شعبے کےسربراہ نے کہا کہ ’ہم اپنے مقدس مقامات، اپنے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں واپس جائیں گے۔ ہمارے پناہ گزین شہری جہاں بھی ہیں وہ واپس اپنے اپنے علاقوں میں جا کر آباد ہوں گے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ جاری تذلیل پر مبنی سیکیورٹی، سیاسی اور دیگر تعاون کو ختم کیا جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مشرقی غزہ میں ’واپسی کیمپ‘ میں مارچ کے نئے مرحلے کے افتتاح کے موقع پرکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری فلسطینی قوم اور قیادت کو اس موقع پر حق واپسی مارچ میں ایک صف میں ہونا چاہیے۔ ایسی قیادت جو قوم کی امنگوں کی ترجمانی نہ کرسکے وہ قیادت کے لائق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عظیم الشان واپسی تحریک اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ واپسی غزہ مارچ نے نام نہاد سیاسی اور مذاکراتی عمل کو تار تارکردیا ہے۔ فلسطینی قوم ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔ذلت ، نام نہاد سیکیورٹی تعاون، رذیل سیاسی دوستی اور سیکیورٹی ایڈز‘ کا باب بند ہونے والا ہے۔ ان کا اشارہ اسرائیل کے ساتھ جاری فلسطینی اتھارٹی کےسیکیورٹی، سیاسی اور تجارتی تعاون کی جانب تھا۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم آزادی کے معرکے میں صف اول پر ہے اور نسل پرستی کا مقابلہ کررہی ہے۔

غزہ کے عوام محاصرے اور قابض دشمن کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ ہم شہداء کے خون کے ساتھ وفاد اری، مزاحمت، دیرینہ مطالبات اور حق واپسی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ صہیونی ریاست پرامن فلسطینی مظاہرین کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مشرقی غزہ میں جاری مارچ پرامن اور فلسطینی قوم کی تہذیب کا عکاس ہے۔ کئی قیمتی جانوں کی قربانی دینے کے باوجود ہم نے واپسی مارچ کے اہم اہداف حاصل کیے ہیں۔ یہ آغاز سفر ہے اور ہمارا سفر جاری رہے گا۔

پڑھا گیا 283 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org