تازہ ترین

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا جواب جیزان پر میزائلی حملہ

کیٹیگری یمن
Friday, 13 April 2018


یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے صنعتی شہر جیزان پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان پر بیلسٹک میزائل بدر-1 سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فورسز نے کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کی وزارت دفاع پر میزائل زلزال - 2 سے حملہ کرکے ثابت کیا تھا کہ سعودی عرب کا دارالحکومت یمنی فوج کے میزائلوں کی زد میں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرزمین پر یمنی فوج کے میزائل حملوں میں نئے عیسوی سال 2018 کے آغاز سے شدت آگئی ہے۔ سعودی حکومت کے ذریعے اس ملک کے ہمہ جانبہ محاصرے اور پے در پے حملوں کے باجود یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی دفاعی طاقت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے 26 مارچ 2015 سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کا آغاز کیا تھا جو اب بھی جاری ہے اور اس جارح حکومت نے عرب کے اس غریب ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کر رکھا ہے۔

تحریک انصاراللہ نے یمن کی عوامی مزاحمت کے طور پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں کے مقابلے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی فورسز کو سخت ہزیمت سے دوچار کیا ہے اور انہیں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

پڑھا گیا 272 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org