شامی حکومت او پی سی ڈبلیو کے ساتھ مکمل تعاون کے لئےتیار

کیٹیگری مشرق وسطی
Friday, 13 April 2018


کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کےادارے او پی سی ڈبلیو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک تحقیقاتی ٹیم شام روانہ کی ہے - اس درمیان اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اس ٹیم کے ارکان کو دوما کے کسی بھی حصے اور محلے میں جانے کے لئے پوری سہولت فراہم کرے گی - ان کا کہنا تھا کہ او پی سی ڈبلیو کی ٹیم کی شام روانگی میں ہر طرح کی تاخیر اس ادارے پر امریکا ، برطانیہ اور فرانس کے دباؤ کا نتیجہ ہے ان کا کہنا تھا کہ ان ملکوں کی کوشش تھی کہ یہ ٹیم دوما کا دورہ نہ کرسکے - شام کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ دمشق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون اور او پی سی ڈبلیو کے ایک رکن کی حیثیت سے اپنے سبھی وعدوں پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے - شامی حکومت نے منگل کو باضابطہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ادارے سے درخواست کی تھی کہ وہ دوما شہر میں شامی فوج کے ذریعے کیمیائی ہتھیاروں سے کئے گئے حملے کی خبروں کی تحقیقات کرے - اس درمیان انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ادارے او پی سی ڈبلیو کے ماہرین کی ٹیم جمعے کو لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئی ہے جہاں سے وہ شام کے لئے روانہ ہورہی ہے - خبروں کے مطابق او پی سی ڈبلیو کے نمائندوں کا پہلا گروپ جمعرات کو ہی بیروت پہنچ چکا تھا اور اب اس اے ادارے کے دونوں ہی گروپ شام میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ہمراہ شام کے دارالحکومت دمشق روانہ ہورہے ہیں - روس کے سفارتی ذریعے نے خبردی ہے کہ او پی سی ڈبلیو کے ماہرین شام کے شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے سے متعلق خبروں کو جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی مٹی کو بھی ٹیسٹ کرنے کے لئے اپنے ساتھ لے جائیں گے - او پی سی ڈبلیو کے ماہرین اپنی سرگرمیاں چودہ اپریل سے شروع کررہے ہیں - واضح رہے کہ شام کے صوبے غوطہ شرقی کے شہر دوما میں موجود دہشت گردوں نے گذشتہ سنیچر کو شامی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے دوما میں کیمیائی ہھتیاروں کا استعمال کیا ہے جس میں دسیوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں - شامی حکومت نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے اس دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے - مغربی اور عرب ملکوں کے ذرائع ابلاغ نے بھی اپنے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے د‏عوؤں کے بعد دمشق حکومت کے خلاف نفسیاتی جنگ تیز کردی ہے اور امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بھی کسی ثبوت کے بغیر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام شامی حکومت اور فوج پر پر عائد کردیا - ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے الزامات کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج اور حکومت کی کامیابیوں کو کم اہمیت ظاہرکرنا اور مغربی ملکوں کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے -

پڑھا گیا 121 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی ش...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org