شام پر امریکی حملہ: آئی ایس او کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

کیٹیگری پاکستان
Monday, 16 April 2018


شیعیت نیوز: امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام پر ناجائز اور غیر قانونی و غیر انسانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان حملوں کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ تمام مسلم ممالک کو جارح ممالک سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے تعلقات منقطع کر دینا چاہیئے، شام پر حملہ کے بعد 39 ملکی مسلم فوجی اتحاد پر فرض بنتا ہے کہ ان ممالک کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، شام پر حملہ خطے میں نئی جنگ کا سبب بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے آئی ایس او کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن، مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا رضی حیدر زیدی شامل تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عراق، افغانستان اور دیگر ممالک میں اپنے ناپاک عزائم کو حاصل کرنے میں ناکامی و شکست کے بعد امریکہ اب شام میں دوبارہ تاریخ دہرانا چاہتا ہے، لیکن بدقسمتی سے اسے وہاں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ صرف اسرائیل کو بچانے کی خاطر اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے معصوم انسانوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں، لیکن وہ دن دور نہیں کہ جب یہی خون امریکہ اور اس کے ساتھیوں کو لے ڈوبے گا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے شام پر میزائل حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، دنیا میں امن اور انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے ممالک بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطٰی کی کشیدہ صورتحال اور اس میں روز بروز بگاڑ کا سبب امریکہ اور اسرائیل ہیں، جن کا مقصد صرف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرکے انہیں ٹُکڑے ٹُکڑے کرنا ہے، لیکن ہم انہیں اس مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں اور ان مظالم کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ مخالف نعرے بازی کی اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے۔

پڑھا گیا 119 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org