شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ طاقت اور اختیارات کے نشے میں چور حکمرانوں نے احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں پر گولیاں برسائیں او متعدد مرد و خواتین کو موت کے گھاٹ اتار کر یہ ثابت کیا کہ انہیں عوام کے جان و مال سے زیادہ اپنا تخت و تاج عزیز ہے۔ اقتدار کو بچانے کے لئے انسانی جانوں کے ساتھ جو وحشیانہ کھیل کھیلا گیا، دنیا کی جمہوری تاریخ میں اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کی جانب سے ماڈل ٹاؤن کیس کی روزانہ سماعت کا حکم اس سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا تقاضہ ہے۔ اس اندوہناک واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندان تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام کرداروں کو نشان عبرت بناکر غمزدہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکتا ہے۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے لاہور میں جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی فوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ واقعہ کے ذمہ دار اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے،سربراہ ایم ڈبلیو ایم
کیٹیگری
پاکستان
Monday, 16 April 2018
مماثل خبریں
More in this category:
« شام پر امریکی حملہ: آئی ایس او کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
افغانستان سے دہشتگردوں کو پاک فوج پر حملہ، 5 اہلکار شہید »
Leave a comment
مقبوضہ کشمیر و فلسطین

القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیا جائے گا: صدر محمود عباس
شیعیت نیوز: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے القدس شریف پر امریکا کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرمپ یا کسی اورکو القدس شریف کو جابر اسرائیلیوں کا ...
مقالہ جات

آل سعود رژیم کے کھوکھلے اقتدار کا بھانڈا پھوٹ گیا
تحریر: محمد محمدی شہزادہ محمد بن سلمان نے 2015ء میں سعودی عرب کے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالتے ہی آہستہ آہستہ اپنی فرمانروائی کے مقدمات فراہم کرنا شروع ...
Follow
ڈیلی موشن
Shiite News on 
