تازہ ترین

یمن پر سعودی جارحیت، ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید

کیٹیگری یمن
Tuesday, 17 April 2018


یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اوریمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے تازہ ترین وحشیانہ ہوائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی کارروائیاں بھی جاری ہیں اور یمن کے الجوف صوبے کے المتون، الغیل اورالمصلوب علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران کئی سعودی آلہ کار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ اسی طرح یمن کی فوج اورعوامی رضا کار فورسز کی صوبہ الجوف کے السلان، نوبه صابراورکبری الباحث علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کئی سعودی آلہ کار فرار کر گئے اور بھاری مقدار میں جنگی ساز و سامان یمنی فورسز کے ہاتھ لگا۔

دوسری جانب سعودی جارحیت کے خلاف صوبہ حجے میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو مختلف قسم کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پڑھا گیا 245 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

صییہونی فوجیوں کی بربریت ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صییہونی فوجیوں کی بربریت ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک ستائیس سالہ نوجوان عمر حسن العواودہ کوگولی مارکر شہید کردیا ہے۔صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسط...

مقالہ جات

سویڈن میں یمن امن مذاکرات

سویڈن میں یمن امن مذاکرات

یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس نے یمن جنگ کے فریقین کے مابین امن مذاکرات کیلئے اس بار سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں نئی کوش...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org