امریکہ نے پاکستانی سفارتی عملے کو سفارتخانے تک محدود کر دیا، نقل و حرکت پر پابندی

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 19 April 2018


رپورٹ: ابو فجر لاہوری

امریکہ نے پاکستان کے سفارتکاروں پر بغیر اجازت نقل و حرکت پر پابندی عائد کرکے انہیں صرف سفارتخانے تک محدود کر دیا ہے جس سے سفارتی عملہ محصور ہو کر رہ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی جانب سے پاکستانی شہری کو کچل کر مارنے کے واقعہ کے بعد پاکستان نے امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے یہ اقدام امریکی کی حفاظت کیلئے اٹھایا ہے کیونکہ ریمنڈ ڈیوس کے بعد امریکیوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس کے بعد عوام میں امریکیوں کیخلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکیوں کی حفاظت کے پیش نظر وزارت خارجہ نے انہیں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی تھی جبکہ اس کے جواب میں واشنگٹن نے امریکہ میں پاکستانی سفارتی عملے کو محصور کر دیا ہے۔

پاکستان سفارتی عملے کے محصور ہونے کی تصدیق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بھی کر دی ہے۔ ایک انٹرویو میں امریکہ کے معاون نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے کہا کہ "امریکہ نے پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے"۔ مبصرین کے مطابق امریکہ کے اس اقدام کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ امریکہ پاکستان کا کسی طور بھی دوست نہیں، امریکیوں کو پاکستان میں خطرات کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ امریکہ میں پاکستانی سفارتی عملے کو کوئی خطرہ نہیں، اس کے باوجود امریکہ کی جانب سے پابندی کا یہ رویہ تشویشناک اور سفارتی اصولوں کے منافی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی وزیراعظم کے کپڑے اتروا کر تلاشی لی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں امریکی حکام بغیر تلاشی کے آتے جاتے ہیں۔ مبصرین کہتے ہیں کہ پاکستان کو اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اس حوالے سے واضح اور دو ٹوک پالیسی اپنانی چاہیے، جب تک پاکستان اپنی خودمختاری کا خود احترام نہیں کرے گا، دوسرے بھی نہیں کریں گے۔ مبصرین کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ کے حوالے سے پاکستان کو اب اپنی پالیسیاں تبدیل کرنا ہوں گی، امریکہ کیلئے ہمیشہ پاکستان ضرورت رہا ہے، جبکہ امریکہ پاکستان کی کبھی ضرورت نہیں رہا، اس لئے اب حکومت دوٹوک فیصلہ کرے۔

پڑھا گیا 154 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس نے مقبوضہ فلسطین میں کرم ابوسام اور اشکول پر سات میزائل فائر کئے جس سے...

مقالہ جات

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

بہت سی خبریں ہیں جو عام انسانوں تک پہنچائی نہیں جاتیں، کیونکہ ذرائع ابلاغ کے مالکان اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے والوں کی اپنی ترجیحات ہیں۔ یہ مسئلہ ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org