تازہ ترین

جشن ولادت امام زمانہ عج کی برکت، کوئٹہ میں کامیاب مذاکرات، پانچ لاپتہ مومنین بازیاب

کیٹیگری پاکستان
Wednesday, 02 May 2018


شیعیت نیوز: قائم آل محمد حضرت بقیۃ الاعظم عج کی ولادت کے بابرکت موقع پر مومنین پاکستان کو کئی غم سہنے کے بعد نئی خوشخبری حاصل ہوئی ہے، جس میں سے ایک کوئٹہ کے مومنین کی استقامت سے آرمی چیف کی کوئٹہ آمد اور مذاکرات کی کامیابی اور دوسری کئی سالوں سے لاپتہ پانچ شیعہ جوانوں کی بازیابی ہے، البتہ ان میں سے دو کو رہائی مل گئی ہے جبکہ تین پر مختلف جھوٹے کیسز ڈال کر انہیں عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ۳ روز سے جاری احتجاجی تحریک نیمہ شعبان میں اپنے اختتام کو پہنچی جب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کوئٹہ جاکر مظاہرین سے مذاکرات کیئے اور انہیں سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی۔

دوسری جانب نیمہ شعبان کی رات کئی سالوں سے لاپتہ دو شیعہ جوانوں کو بھی بازیاب کروالیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ سید تصور حسین رضوی کی شب وروز محنت اور کاوشوں کی بدولت وقار حیدر (چنیوٹ ) اور عشرت عباس(کراچی) سی ٹی ڈی کی قید سے رہا ، دونوں اسیر تصورحسین رضوی ایڈووکیٹ کے ہمراہ انچولی امام بارگاہ گئے اور شکرانہ ادا کیا۔

اسطرح تین دن قبل ہی تین مزید شیعہ لاپتہ جوانوں کو عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے، جن پر جھوٹے مقدمات عائد کیئے گئے ہیں، سالوں سے گمشدہ یوسف شاہ، اکبر علی اور معصوم نقوی کو سی ٹی ڈی نے ظاہر کردیا ہے ۔

پڑھا گیا 972 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org