تازہ ترین

13مئی کویوم امریکا مردہ بھر پوراندازمیں منایا جائے گا،علامہ راجہ ناصرعباس

کیٹیگری پاکستان
Friday, 04 May 2018


شیعیت نیوز: 13 مئی کو عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے خلاف یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ امریکہ اور اس کیاتحادیوں نے نہتے اور جنگ سے بے حال شامیوں پر جارحیت کی۔ دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے جس کے لئے وہ پاکستان اور افغانستان میں داعش کو بسا رہا ہے۔ یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔ پاکستان کی مظبوط فوج امریکی مفادات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ عوام اپنی افواج سے محبت کرتی ہے۔ بلوچستان کے حالات کے حوالے سے کوئٹہ کی سر زمین پر مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف صاحب خود کوئٹہ تشریف لیکر گئے اور وہاں احتجاجی دھرنے میں موجود عمائدین اور شہداء کے خانوادوں سے ملے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھا ان کے مطالبات کو سنا اور کوئٹہ شیعہ ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایسی طرح چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار کے جنہوں نے پلوچستان میں جاری ہزارہ برادری کی نسل کشی کے خلاف سوموٹو ایکشن لینے پر ان کے بھی شکر گزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اگر پاکستان کے مقتدر حلقہ،ادارے اور شخصیات ان محب وطن مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے تو ملک دشمنوں اور قاتلوں کو مایوسی ہوگی۔اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہوسکیں گئے.ہم 13 مئی کوکشمیر،فلسطین،یمن،بحرین، عراق و شام سمیت دنیا بھر میں امریکی دہشتگردی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گئے۔

پڑھا گیا 342 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤسے باون کیلومیٹر پرے ضلع سیتا پورکی ایک تحصیل محمود آباد ہے۔محمود آباد قص...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org