سعودی عرب اور ویٹی کن سٹی کے درمیان گرجا گھر بنانے کا معاہدہ

کیٹیگری سعودی عرب
Monday, 07 May 2018


مصری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان اور ویٹی کن سٹی کے درمیان سعودی عرب میں مسیحی برادری کے لیے گرجا گھر بنانے کا معاہدہ طے ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویٹی کن سٹی میں واقع مسیحوں کے مرکزی کیتھولک چرچ کے بین المذاہب کمیٹی کے ایک وفد نے چند روز قبل سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

مصری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ویٹی کن سٹی کی بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں سعودی عرب آنے والے وفد اور سعودی شاہی خاندان کے درمیان سعودی عرب میں کیتھولک مسیحوں کے لیے گرجا گھر بنانے کا معاہدہ طے ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن سٹی نے گذشتہ روز ایک اعلامیہ جاری کیا تھا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ کمیٹی اور سعودی حکام کے درمیان مخلتف موضوعات پر آسامنی مذاہب کے مابین مکالمے ضرور منعقد ہوئے۔ جس کو میڈیا نے سعودیہ میں گرجا گھر بنانے کا معاہدہ قرار دیا۔

ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں دورہ سعودی عرب کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کچھ مکالمے اور معاہدوں پر دستخط ضرور ہوئے ہیں لیکن گرجا گھر بنانے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جبکہ مستقبل کے لیے راہیں ضرور ہمورا ہوگئی ہیں۔

کیتھولک چرچ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بین المذاہب وفد کے دورہ کے دوران سعودی عرب اور ویٹی کن سٹی کے درمیان ثقافتی وفود باہمی امور کے تبادلے پر اظہار خیال کیا گیا تھا۔ویٹی کن سٹی کے وفد نے دورہ سعودی عرب کے دوران سلطنت کے موجودہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سمیت اعلیٰ سطحی حکومتی ارکان سے بھی ملاقات کی۔

کیتھولک چرچ کی بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں اپنی میٹنگ کے دوران اس نقطے پر بہت زور دیتا ہوں کہ سعودی عرب کے اسکولوں میں غیر مسلموں اور عیسائیوں کے خلاف کوئی غلط بات نہں کی جاتی ہے اور نہ ہی انہیں دوسرے درجے کا شہری تصور کیا جاتا ہے۔

پڑھا گیا 283 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

آہنی عزم یمنی، آل سعود حوصلہ ہارنے لگے(1)

آہنی عزم یمنی، آل سعود حوصلہ ہارنے لگے(1)

سعودی بادشاہت کے بانی عبدالعزیز بن عبدالرحمن نے اپنی موت سے پہلے بیٹوں کو وصیت کرتے ہوئے یمن سے متعلق جو جملے ادا کئے، وہ جملے سعودی عرب کی یمن کے سات...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org