مزاحمتی تحریک کی کامیابی لبنان کی کامیابی ہے، نصراللہ

کیٹیگری لبنان
Tuesday, 08 May 2018


انتخابات میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی شاندار فتح کے بعد سید حسن نصراللہ نے عوام سے اپنے خطاب میں کہاکہ انتخابات کا انعقاد ہی اپنے آپ میں لبنانی عوام، لبنان کے صدر اور حکومت کے لئے ایک بڑی قومی کامیابی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے ذرائع ابلاغ کی الیکشن کے روز لبنان میں موجودگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ دنیا کی نگاہیں لبنان کے عام انتخابات پر مرکوز تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک اور اس کے اتحادیوں کے ممبران کی موجودگی انتخابی پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد دے سکتی ہے اور یہ حزب اللہ اور مزاحمتی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ انتخابات کے عام رجحان سے ایسا لگتا ہے کہ ہم نے جو توقعات وابستہ کی تھیں وہ حاصل ہوگئی ہیں اور انتخابی نتائج استقامتی تحریک کے لئے ایک بڑی سیاسی اور معنوی کامیابی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بعض قوتیں جنوبی لبنان کے علاقوں بعلبک اور ھرمل میں جو حزب اللہ کا گڑھ ہیں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور حزب اللہ کے حامیوں اور طرفداروں نے وسیع پیمانے پرووٹنگ میں حصہ لیا۔

انہوں نے اس بات زور دیا کہ انتخابی نتائج ان لوگوں کے لئے مناسب جواب ہیں جو یہ دعوی کر رہے تھے کہ حزب اللہ کی مقبولیت عوام میں کم ہوگئی ہے۔

پڑھا گیا 329 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

آہنی عزم یمنی، آل سعود حوصلہ ہارنے لگے(1)

آہنی عزم یمنی، آل سعود حوصلہ ہارنے لگے(1)

سعودی بادشاہت کے بانی عبدالعزیز بن عبدالرحمن نے اپنی موت سے پہلے بیٹوں کو وصیت کرتے ہوئے یمن سے متعلق جو جملے ادا کئے، وہ جملے سعودی عرب کی یمن کے سات...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org