رمضان میں ناچ گانے اور دھمال والے پروگرامز پر پابندی

کیٹیگری پاکستان
Wednesday, 09 May 2018


شیعیت نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز سے متعلق کیس کی سماعت ہو ئی،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ میں وہ حکم نہیں دیتا جس پر عملدرآمد نہ کراسکوں، کرکٹ پر تجزیہ کیلئے بیرون ملک سے ماہرین طلب کئے جاتے ہیں لیکن اسلامی موضوعات پر بات کرنے کیلئے اداکار وں اور کرکٹر ز کو بٹھا دیاجاتا ہے۔

انہوں  نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ٹی وی پر اسلامی موضوعات پر پی ایچ ڈی اسکالرسے کم کوئی بات نہیں کرے گا۔ مغرب کی اذان سے پانچ منٹ قبل درود شریف یا قصیدہ بردہ شریف نشر کریں، کوئی اشتہار نہیں چلے گا۔

پیمرا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اس وقت صرف تین ٹی وی چینلز ایسے ہیںجن پر اذان نشرہو ہی ہے ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت نے کہا کہ بتایا جائے پاکستان میں انڈین چینلز کو کون آپریٹ کر رہا ہےاس کی تفصیلات بتائی جائیں ۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

پڑھا گیا 174 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس نے مقبوضہ فلسطین میں کرم ابوسام اور اشکول پر سات میزائل فائر کئے جس سے...

مقالہ جات

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

بہت سی خبریں ہیں جو عام انسانوں تک پہنچائی نہیں جاتیں، کیونکہ ذرائع ابلاغ کے مالکان اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے والوں کی اپنی ترجیحات ہیں۔ یہ مسئلہ ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org