جوہری ہتھیار مردوں کے لئے ہیں خواتین کےلئے نہیں: مصری صحافی کا عادل الجبیر کو جواب

کیٹیگری سعودی عرب
Friday, 11 May 2018


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگرایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلئے تو سعودی عرب بھی یہ ہتھیار حاصل کرلے گا، الجبیر کے اس بیان پر مشہور مصری تجزیہ نگار اور صحافی ’’سامع عسکر‘‘ نے ٹویٹر پر الجبیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جوہری ہتھیار مردوں کےلئے خواتین اور بچوں کےلئے نہیں، آزاد اور خود مختار لوگوں کےلئے ہے غلاموں کےلئے نہیں، عالموں کےلئے ہے جاہلوں کےلئے نہیں حکمت رکھنے والوں کےلئے ہے احمقوں کےلئے نہیں‘‘عسکر کا مزید کہنا تھا کہ ’’جوہری ہتھیاراخلاقی اور عالمی طور پر ممنوعہ ہے ، اور انہیں حاصل کرنے کےلئے 3شرائط کی ضرورت ہے پہلی شرط یہ کہ آپنے عالمی برادری کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے بلبوتے پر ان ہتھیاروں کو بنانا ہے اور سعودی کمزور ہونے کی وجہ سے اس قابل نہیں۔

دوسری شرط یہ ہے کہ اس قسم کے ہتھیار بنانے کےلئے جدید ترین ٹکنالوجی اور انفراسٹریکچر کی ضرورت ہے اور سعودی عرب ایک بار پھر اس قابل نہیں جبکہ تیسر ی شرط یہ ہے کہ آپ کو ضمانت دینی ہوگی کہ آپ کے ان ہتھیاروں سےا سرائیل کو خطرات لاحق تھے اس شرط پر بھی سعودی عرب پورا نہیں اترتا کیوںسعودی عرب میں حالات کو دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت حکومت بدل سکتی ہے‘‘۔

پڑھا گیا 1209 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org