تازہ ترین

امریکی صدر کا ایران کے خلاف اقدامات کے لئے عرب حکام سے فیس اور اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ

کیٹیگری دنیا
Saturday, 12 May 2018


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے مزدور عرب حکمرانوں کو خطوط لکھے ہیں جن میں ایران کے خلاف امریکی اقدامات کے سلسلے میں فیس اور اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے عرب حکمرانوں کو دو خطوط تحریر کئے ہیں جن میں ایران کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطوط میں کہا کہ امریکی اتحادی عرب ممالک کو ایران کے خلاف اقدامات میں اپنا حصہ ادا کرنا چاہیے ۔ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف کئی ارب ڈالر خرچ کئے ہیں اور عرب حکمرانوں کو بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ امریکی صدر نے لکھا ہے کہ خلیج فارس میں بڑے مالدار ممالک ہیں انھوں نے ابھی تک دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا نہیں کیا انھیں ایران کے خلاف اتحاد میں اپنا بہت بڑا مالی کردار ادا کرنا چاہیے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے خلیج فارس کے عرب ممالک کی حفاظت کے لئے 7 ٹریلین ڈالر خرچ کئے ہیں اور یہ رقم عرب حکمرانوں کو ادا کرنی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے مذکورہ رقم وصول کرنے کے لئے سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی کو حل کرنے کے لئے ایک ٹیم بھی علاقہ میں روانہ کردی ہے

پڑھا گیا 690 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org