تازہ ترین

ایران بھر میں امریکہ مخالف ریلیاں،

کیٹیگری ایران
Saturday, 12 May 2018


ایران کے عوام نے ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں کے بعد منظور کی جانے والی قرارداد میں ٹرمپ کے جنون آمیز اقدامات اور بہانے تراشیوں کو امریکی حکمرانوں کی سامراجی ذہنیت کا ثبوت قرار دیا۔
اس قرار داد میں آیا ہے کہ جرائم پیشہ امریکہ، اسلام کے خلاف محاذ آرائی، ایران کے مقدس اسلامی نظام کو ختم کرنے اور خطے پر اپنا شیطانی تسلط جمانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
ایران بھر میں نکالی جانے والی امریکہ مخالف ریلیوں کے اختتامی بیان میں امریکہ کو موجودہ صدی کا ام الفساد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کی مخاصمانہ پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے سامراج مخالف امنگوں کی تقویت اور ام الفساد یعنی امریکہ کے خلاف استقامت و مزاحمت کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔
ایران کے عوام نے امریکہ مخالف ریلیوں کے اختتام پر تاکید کی ہے کہ انہیں عہدشکن امریکہ کے اتحادیوں کی حثیت سے یورپی یونین کے کرتادھرتاؤں پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔
بیان میں ایرانی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یورپ کے ساتھ مذاکرات میں پوری ہوشیاری کا مظاہرہ کریں اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مضبوط ضمانتین حاصل کریں۔
ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد نکالی جانے والی ریلیوں میں شریک کروڑوں ایرانیوں نے امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کی عہدشکنی کی شدید مذمت کی۔
اس موقع پر ایران کے نو سو پچاس سے زائد شہروں کی فضائیں امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھیں۔ دارالحکومت تہران میں بھی ہزاروں نمازیوں نے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگا کر ٹرمپ کے جنون آمیز اقدامات کی مذمت کی۔
پچھلے دو روز کے دوران ایران کی یونیورسٹیوں اور دینی مدارس کے طلبہ و طالبات نے بھی ایسے مظاہرے اور ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی عہد شکنی مذمت کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکہ کی شرپسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے لازمی تدابیر اختیار کریں۔

پڑھا گیا 178 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org