تازہ ترین

امریکی تقلید سے بچنے کیلئے عالم اسلام کو علمی لحاظ سے مضبوط ہونا چاہئے آیت اللہ العظمی خامنہ ای

کیٹیگری ایران
Saturday, 12 May 2018


 آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے "علوم اسلامی کی پیدائش اور فروغ میں شیعہ کردار" پر مبنی بین الاقوامی اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں اتحاد، یکجہتی اور علمی پیشرفت و ترقی کو عالم اسلام کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: آج دنیائے اسلام کو علم کے تمام شعبوں میں سنجیدگی کے ساتھ ترقی اور پیشرفت کی ضرورت ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالم اسلامی میں جاری بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مغربی ممالک کی طرف سے اسلامی بیداری کو روکنے کے باوجود دنیا میں لوگوں کا رجحان اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے جو تابناک مستقبل کا مظہر ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی دشمن کی دیرینہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج مسلمانوں کو ایکدوسرے کے قوی نقاط کو پہچان کر ان سے اسلامی اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے میں مدد لینی چاہیے۔

انہوں نے اسلامی تاریخ میں اسلامی اور طبیعی علوم کے فروغ اور سربلندی کے سلسلے میں شیعوں کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلام کے فروغ میں شیعہ آثار نے اہم اور گرانقدر حصہ ادا کیا ہے اور امت مسلمہ کو ان آثار کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ آثار امت مسلمہ کے لئے افتخار اور یکجہتی کا باعث بنیں گے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای ای نے عالمی سامراجی طاقتوں کی منہ زوری اور عالم اسلام کے خلاف ان کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: بہت سے اسلامی ممالک کے حکمراں عالمی سامراجی طاقتوں کی پیروی اور ہمراہی کرکے عالم اسلام کو نقصان پنہچا رہے ہیں اور ہمیں اس صورتحال کو علمی پیشرفت اور ترقی کے ذریعہ تبدیل کرنا چاہیےاور عالم اسلام کو ایک بار پھر انسانی تمدن کی بلندیوں تک پہنچانا چاہیے۔

پڑھا گیا 208 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org