تازہ ترین

عوام اگر تبدیلی چاہتی ہے تو ایم ایم اے کا ساتھ دے،علامہ ساجد نقوی

کیٹیگری پاکستان
Sunday, 13 May 2018


شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے مینار پاکستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تکفیری و استعماری قوتوں کے عزائم ناکام بنانا ہوں گے، استعماری قوتیں پاکستان کیساتھ مشرق وسطیٰ میں بھی گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں اور ناجائز ریاست اسرائیل کو مضبوط کرنے کیلئےایران کو دباؤ کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ہم فلسطینی و کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اس حوالے سے ایم ایم اے کی پالیسی واضح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں داخلی صورتحال انتہائی خراب ہے، خارجہ پالیسی میں قانون کی حکمرانی نہیں، ملک میں قانون کے نفاذ میں بہت سی کمزوریاں ہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام ایم ایم اے کی ترجیح ہے، ملک میں تعلیم و صحت کی سہولتیں دیں گے، پاکستان سے سودی نظام کا مکمل خاتمہ کریں گے، پاکستان کی شرعی عدالت میں سود کے خلاف کیس زیر سماعت ہے اور اس میں ہم فریق ہیں۔

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا استعماری قوتوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذمے داری سے استعماری قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملک کے داخلی نظام کی صورتحال مخدوش ہے، مضبوط خارجہ و داخلہ پالیسی کی ضرورت ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ انتخابی عمل کے ذریعے ملک میں تبدیلی لائیں گے، عام آدمی کو ایم ایم اے کے اہداف سے مطمئین کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو ایم ایم اے کا ساتھ دینا ہوگا، روشن مستقبل کی ضمانت ایم ایم اے ہی دے سکتی ہے۔

پڑھا گیا 649 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤسے باون کیلومیٹر پرے ضلع سیتا پورکی ایک تحصیل محمود آباد ہے۔محمود آباد قص...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org