جمعہ ۱۸ مئی سرکاری سطح پر فلسطینیوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا، وزیر اعظم

کیٹیگری پاکستان
Tuesday, 15 May 2018


شیعیت نیوز: وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر جمعہ 18 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم یکجہتی فلسطین کا مقصد فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے، اس دن بربریت سے متاثرہ فلسطینی عوام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کا ہر فورم پر مقدمہ پیش کرتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہوگئی۔ شہداء میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی۔

پڑھا گیا 136 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطین کے دو ریاستی حل پر مذاکراتی عمل کا انحصار سیاسی صورت حال سے وابستہ ہے

فلسطین کے دو ریاستی حل پر مذاکراتی عمل کا انحصار سیاسی صورت حال سے وابستہ ہے

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلرانجیلا مرکل نےفلسطین کے صدر محمودعباس سے بات چیت میں کہا کہ فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی کی سرگرمیاں بحا...

مقالہ جات

اربعین میں پیدل کربلا کی زیارت کا ثواب

اربعین میں پیدل کربلا کی زیارت کا ثواب

اربعین یا چالیس ایک ایسا عدد ہے جو بڑ ی خصوصیتوں کاحامل ہے مثلاً زیادہ ترانبیاء چالیس سال کی عمر میں مبعوث بہ رسالت ہوئے، موسیٰ (ع) اور خدا کی خصوصی م...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org