اسرائیل ایک ناسور ہے، مسلم امہ کو اس کیخلاف یکجا ہونا پڑیگا، جے ایس او

کیٹیگری پاکستان
Tuesday, 15 May 2018


شیعیت نیوز: اسرائیل کا وجود کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ خود بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح نے بھی اپنا پہلا پالیسی بیان جو اسرائیل کے بارے میں دیا تھا، وہ بھی یہی تھا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، اسے کسی بھی طور تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام یومِ مردہ باد اسرائیل کے سلسلے میں کراچی حیدرآباد، لاہور، ملتان، گلگت و بلتستان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، پارہ چنار، نصیرا آباد، میرپور خاص، نوابشاہ، دادو، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، گھوٹکی، شکارپور، کندھ کوٹ، کشمور، جیکب آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نکالے گئے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہروں سے جے ایس او کے مرکزی صدر غضنفر عباس ساجدی، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا رجب علی حاتمی، مولانا غلام جعفر، مولانا نصرت علی، نوید علی، آفتاب علی، ذیشان حیدر شمسی، جنیل حیدر، سید کاظم شاہ، رضوان علی ساجدی و دیگر نے خطاب کیا۔

مقرین نے کہا کہ اسرائیل ایک ناسور کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ ہر روز قابض اسرائیلی فوجی مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے نظر آتے ہیں۔ خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کا قتلِ عام ، گرفتاریاں اور ان کے گھروں کی مسماری روز کا معمول بن چکا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے، کیونکہ اسرائیل یہ سب کچھ اس کے ایماء پر کر رہا ہے۔ جبکہ اقوامِ عالم اور بالخصوص مسلم امہ اور عرب ممالک کا کردار بھی افسوس ناک ہے۔ مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ امتِ مسلملہ جب تک یکجا نہیں ہوگی، اس وقت تک مسلمانوں کی حالتِ بد سے بدتر ہی رہے گی۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ امتِ مسلمہ یک جاں ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑے۔ مقررین نے مزید کہا کہ گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور نہ ہی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کیا جائے گا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف سخت نعرے دررج تھے۔ مظاہرے کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذرِ آتش کئے گئے۔

پڑھا گیا 144 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

آہنی عزم یمنی، آل سعود حوصلہ ہارنے لگے(1)

آہنی عزم یمنی، آل سعود حوصلہ ہارنے لگے(1)

سعودی بادشاہت کے بانی عبدالعزیز بن عبدالرحمن نے اپنی موت سے پہلے بیٹوں کو وصیت کرتے ہوئے یمن سے متعلق جو جملے ادا کئے، وہ جملے سعودی عرب کی یمن کے سات...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org