آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے

کیٹیگری پاکستان
Wednesday, 16 May 2018


شیعیت نیوز: رمضان المبارک سن 1439 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ آج بروز جمعرات ہوگا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں اور آج بروز جمعرات 17 مئی پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ چاند کی شہادتیں دیر، بونیر، نتھیا گلی، کوئٹہ اور ایبٹ آباد سے موصول ہوئی جن کی تصدیق کے بعد متفقہ طور پر رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش گزشتہ شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہوچکی تھی اور آج شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ تھی۔ ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے 12 منٹ ہو تو وہ آسمان پر دکھائی دیتا ہے۔



پڑھا گیا 126 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی ش...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org