جنرل شاہد عزیز داڑھی اگا کر شام گیا اور شائد وہاں مر چکا ہے، پرویز مشرف

کیٹیگری پاکستان
Wednesday, 16 May 2018


شیعیت نیوز:  سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد عزیز میرا رشتہ دار اور غیر متوازن شخصیت ہے، کسی کو خاص معلوم تو نہیں لیکن شاہد عزیز شاید داڑھی اگا کر شام میں گیا ہوا ہے اور یہاں تک کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہاں مرچکا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں جنرل شاہد عزیز کی کتاب میں انکشافات اور کارگل ایشو کی ابتدا میں صرف چارلوگوں کو معلوم ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ  بالکل شاہد عزیز نے 100 فیصد صحیح  کہا،  اگر آپ نے کوئی آپریشن کرنا ہے کارگل جیسا ”آپ نے ڈھنڈورا پیٹ کرنا ہے“ تاکہ وہ انڈیا آجائے ادھر اور ہم کر ہی نہ سکیں۔ شاہد عزیز سے پوچھو کیا یہ ملٹری سکھاتی ہے؟ ہمیں سیکریسی (خفیہ رکھنا) سکھاتی ہے، جس کو یہ بتاناضروری ہو، صرف اس کو بتائیں گے اور کسی کو پتہ نہیں ہونا چاہیئے، یہ ڈویژن کا کام تھا جو نارتھ ایریا کی ڈویژن ہے  تو کیوں ہم نے سب دنیا کو بتانا ہے، جہاں تک آپ شاہد عزیز کتاب کی آپ بات کر رہے ہیں،آپ شاہد عزیز کا ریفرنس نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’شاہد عزیز تو میرا رشتہ دار بھی ہے، میں جانتا ہوں اسے وہ ایک اَن بیلنس آدمی ہے۔ پتہ ہے آپ کو بھی کدھر ہے وہ؟ کوئی پتہ نہیں کہ وہ داڑھی اُگا کر شاید وہ سیریا (شام )میں گیا ہوا ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں مر گیا ہے وہاں، تو یہ ہے شاہد عزیز اور آپ نہیں جانتے کہ ایک زمانے میں یہ کیا تھا، میں جانتا ہوں کہ جب یہ میجر اور کرنل تھا، اس وقت یہ کیا کر رہا ہوتا تھا، یہ ایک ان بیلنسڈ آدمی ہے کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف۔ اب یہ لکھتا ہے تو سب شاہد عزیز شاہد عزیز کرتے تھے‘‘۔

پڑھا گیا 1417 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی ش...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org