سعودی عرب میں حزب اللہ کو حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں: شیخ نبیل قاووق

کیٹیگری لبنان
Monday, 21 May 2018


بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب آشکارا اور پنہاں طور پر حزب اللہ لبنان کو نئی کابینہ ميں شامل ہونے سے روکنے کی مذموم کوشش کررہا ہے لیکن تاریخ ثابت کردےگی کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو نئی کابینہ میں شامل ہونے سےر وکنے کی ہمت نہیں ہے۔ حزب اللہ لبنان مضبوط اور قوی بن کر نئی کابینہ میں شرکت کرےگی۔ لبنانی عوام سعودی عرب کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں آگاہ ہیں اور عالمی سطح پر مسلمان بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے اتحاد سے آگاہ ہیں ۔ مسلمان اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے حکام کی خیانت کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

قاووق نے اسرائیل اور سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی دوستی کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی فلسطینی عوام کے ساتھ خيانت آشکار ہوگئی ہے سعودی عرب نے فلسطین کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے اور فلسطین کے بعد اب وہ لبنان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

پڑھا گیا 957 دفعہ Last modified on Monday, 21 May 2018

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس نے مقبوضہ فلسطین میں کرم ابوسام اور اشکول پر سات میزائل فائر کئے جس سے...

مقالہ جات

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

بہت سی خبریں ہیں جو عام انسانوں تک پہنچائی نہیں جاتیں، کیونکہ ذرائع ابلاغ کے مالکان اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے والوں کی اپنی ترجیحات ہیں۔ یہ مسئلہ ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org