تازہ ترین

مقتدر قوتیں گلگت بلتستان کے عوام کے جائز مطالبات پر کان دھریں، علامہ ناصر عباس

کیٹیگری پاکستان
Sunday, 27 May 2018


شیعیت نیوز: فاٹا کا قومی دھارے میں انضمام خوش آئند ہے، فاٹا کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہندوستان و افغانستان کی ایما پر فاٹا ریفارمز بل کی مخالفت کرنے والے وطن عزیز کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔ گلگت بلتستان کی عوام بھی مقتدر قوتوں کی طرف نگاہیں مرکوز کئے ہوئے ہیں کہ کب انہیں بھی آئینی حقوق اور شاخت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فاٹا ریفارمز بل کی ایوان بالا سے منظوری کے بعد میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ فاٹا کی محب وطن عوام نے ایک طویل عرصہ مشکلات برداشت کی ہیں، ایف سی آر جیسے کالے قانون نے عوام کی محرومیوں اور تکالیف میں اضافہ کیا۔ فاٹا ریفرمز بل اب کے پی کے اسمبلی میں پیش ہونے جا رہا ہے۔ لیکن کچھ دشمن کی آلہ کار قوتیں فاٹا کے انضمام کی مخالفت کر رہی ہیں اور کے پی کے اسمبلی میں فاٹا ریفارمز بل پیش کرنے کے وقت ہنگامہ آرائی کرکے ماحول کو کشیدہ کرنا چاہتی ہیں۔ فاٹا کے انٖضمام کے مخالفین ملک کے امن اور ترقی کے مخالف ہیں اور ہندوستان و افغانستان کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام بھی مقتدر قوتوں کی طرف نگاہیں مرکوز کئے ہوئے ہے کہ کب انہیں بھی آئینی حقوق اور شاخت دی جائے گی۔ گلگت بلتستان کی محب وطن عوام اس وقت ہر شہر میں احتجاجات اور سمینارز کے ذریعے اپنی آواز مقتدر حلقوں تک پہنچانا چاہ رہی ہے۔ پاکستان کی ترقی اور مستقبل گلگت بلتستان سے جڑا ہوا ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام کو جلد از جلد آئینی و قانونی حقوق دینا وقت کی سب سے اہم ضرورت اور ملکی امن اور ترقی کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے۔

پڑھا گیا 257 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تیرہویں ہفتے کے واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کر دیا ...

مقالہ جات

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف آلِ سعود کی تاریخ بھیانک، بہیمانہ ، وحشیانہ ، سنگين جرائم اور سیاہ کارناموں سے مملو ہے۔ جنت البقیع کی شہادت آل ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org