تازہ ترین

قطر نےسعودی عرب پرپابندیاں عائد کر دیں

کیٹیگری مشرق وسطی
Monday, 28 May 2018


قطر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سے درآمد کی ہوئی اشیاء کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کے بعد ان ممالک میں تیار کردہ تمام اشیاء کو قطر برآمد نہیں کیا جا سکے گا۔ تاہم جو اشیاء ایئرپورٹ، بحری اڈوں اور دکانوں میں پہلے سے موجود ہیں ان کے حوالے سے کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی ہے۔

قطر کی وزارت تجارت کی جانب سے تمام دکانداروں کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، سعودی عرب سمیت خلیج فارس سے تعلق رکھنے والے4 ممالک کی تیار کردہ اشیاء کو فروخت کرنے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی، اس لیے تمام تاجر ان ممالک کی اشیاء کی خرید و فروخت سے اجتناب برتیں۔

حکومت قطر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن عرب ممالک کے اشیاء پر پابندی لگائی گئی ہے وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین بھی ہیں جس کی وجہ سے ان ممالک کو کئی تجارتی معاملات پر استثنیٰ حاصل ہے۔ اب ان ممالک کی مصنوعات جی سی سی کی تجارتی راہداری سے ضروری جانچ پڑتال اور طریقہ کار سے گزرے بغیر قطر میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 5 جون کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت سات عرب ممالک نے دہشت گردی کا الزام لگاکر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ ان ممالک نے قطر کے تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کو مزید سخت کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی قطر کے خلاف پابندیوں کی درخواست کی تھی۔ جس کے جواب میں قطر نے سخت موقف اپناتے ہوئے سعودی عرب کے مطالبات ماننے سے انکار کیا اور سعودی عرب کو سخت جواب دیتے ہوئے اس کے خلاف پابندیاں عائد کیں۔

پڑھا گیا 437 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤسے باون کیلومیٹر پرے ضلع سیتا پورکی ایک تحصیل محمود آباد ہے۔محمود آباد قص...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org