غزہ پرصیہونی حکومت کی جارحیت پرفلسطینی گروہوں کا ردعمل

Monday, 28 May 2018


غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرقی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کی گولہ باری میں کم از کم تین فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کی اس جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی دشمن کے جرائم کے مقابلے میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کبھی خاموش نہیں بیٹھے گی۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داؤد شہاب نے بھی کہا ہے کہ ہم اس قسم کے خطرناک جرائم کا جواب دینا جانتے ہیں اور ہم اپنے حق اور شہدا کے خون کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سے کبھی چشم پوشی نہیں کریں گے۔

دریں اثنا فلسطینی مجاہدین کی مختلف بٹالینوں نے بھی غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپسی مارچ کو روکنے کی ناکام کوشش قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ تحریک مزاحمت دشمن کی ہر قسم کی جارحیت و جرائم کا منھ توڑ جواب دینے کی توانائی رکھتی ہے اور یہ سکوت جلد ہی ٹوٹے گا۔

ڈیموکریٹک محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن طلال ابو ظریفہ نے بھی کہا ہے کہ تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں پر جاری حملے اور اسی طرح فلسطینی ماہیگیروں اور فلسطینی شہریوں پر جارحیت صرف صورت حال بگاڑنے اور لوگوں کی توجہ، اس واپسی مارچ سے ہٹانے کے لئے، کی جا رہی ہے کہ جسے دشمن روکنے میں ناتواں رہا ہے۔

فلسطینی حریت پسندوں کی تحریک نے بھی تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کا حملہ فلسطینیوں کے واپسی مارچ کا سلسلہ روکنے کی ایک جارحانہ کوشش ہے اور تحریک مزاحمت فلسطینیوں کے دفاع سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کا علاقہ دو ہزار چھے سے غاصب صیہونی حکومت کے مکمل محاصرے میں ہے جس کی بنا پر اس علاقے میں فلسطینی عوام کو ایک المیے کا سامنا ہے جبکہ تیس مارچ سے جاری فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر بھی غاصب صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت میں اب تک ایک سو بیس فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

Read 414 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چ...

مقالہ جات

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

تحریر: علی احمدی مغربی ذرائع ابلاغ میں ایسی رپورٹس گردش کر رہی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ داعش سے وابستہ سینکڑوں تکفیری دہشت گرد عناصر کروڑوں ڈالر کے ہ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org