تازہ ترین

فلسطینی قیدی فٹبال ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے سے محروم

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Tuesday, 29 May 2018


بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر گیلاد اردان نے کہا ہے کہ جیلوں میں قید حماس کے رہنماؤں اور اراکین کو رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے میچز نہیں دیکھنے دیں گے۔ جب تک اسرائیلی فوج اور یرغمالی غزہ کی پٹی میں ہیں اس وقت تک حماس کے اراکین کو کسی چیز سے لطف اندوز ہونے نہیں دوں گا چاہے وہ فٹبال ورلڈ کپ ہی کیوں نہ ہو۔

اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے والے ادارے ’ اسرائیل پریزن سروس‘ کو حماس کے رکن قیدیوں پر دباؤ بڑھانے کی ہدایت کردی گئی ہے بالخصوص رواں سال 14 جون سے 15 جولائی تک ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے نہیں دیکھنے دیئے جائیں گے اور اس حوالے سے قوانین میں ترمیم بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6 ہزار 5 سو سے زائد فلسطینی قیدی اسیر ہیں جن میں اکثریت فلسطینی تنظیم حماس کے رہنماوں اور اراکین کی ہیں۔ جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کو ٹی وی دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو اس سہولت سے محروم کرنے کے لیے ورلڈ کپ سے قبل جیل کے قوانین اور قواعد میں تبدیلی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پڑھا گیا 194 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤسے باون کیلومیٹر پرے ضلع سیتا پورکی ایک تحصیل محمود آباد ہے۔محمود آباد قص...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org