ایم ڈبلیوایم کو انتخابی نشان خیمہ الا ٹ ہوگیا ، سیاسی اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا، محسن شہریار

کیٹیگری پاکستان
Friday, 01 June 2018


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا گیاہے۔ممبر پولیٹیکل ایگزیکٹو کونسل ایم ڈبلیوایم سید شہریارمحسن نے الیکشن کمیشن آف پاکستا ن سے باقاعد ہ نوٹیفیکشن وصول کر لیا ۔اس موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان’’خیمہ‘‘ کے لیے درخواست دے رکھی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین خیمے کے انتخابی نشان کے ساتھ ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ۔ ہم ملک میں دیانت دار اور تعلیم یافتہ قیادت کی خواہاں ہیں۔موروثی سیاست نے وطن عزیز میں شخصیت پرستی کی راہ ہموار کی جس سے ملک کو نقصان پہنچا۔ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل اپنے امیدوران کی نامزدگیا جلدمکمل کر لے گی ۔ہم ملک میں شفاف انتخابات کے خواہشمند ہیں جسکے لئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کے اختیارت میں اضافہ کیاجائے ۔ انتخابی الائینس کے سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا ہم نے ابھی تک کسی بھی جماعت سے سیاسی اتحاد کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔تاہم مجلس وحدت مسلمین کی اعلی قیادت سے ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں۔مرکزی شوری کونسل انتخابی اتحاد کے معاملات کو بغور دیکھ رہی ہے کسی بھی اتحاد کا فیصلہ اعلی سطح گفت و شنید اورباہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا160۔ جسٹس ناصر الملک کا بطور نگران وزیر اعظم انتخاب درست ہے جسٹس ناصر الملک اس منصب کے لئے مناسب فرد ہیں ۔

پڑھا گیا 388 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس نے مقبوضہ فلسطین میں کرم ابوسام اور اشکول پر سات میزائل فائر کئے جس سے...

مقالہ جات

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

بہت سی خبریں ہیں جو عام انسانوں تک پہنچائی نہیں جاتیں، کیونکہ ذرائع ابلاغ کے مالکان اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے والوں کی اپنی ترجیحات ہیں۔ یہ مسئلہ ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org