یوم قدس نے اسرائیل کے وجود پر سوالیہ نشان لگا دیا

کیٹیگری ایران
Friday, 01 June 2018


تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل انتفاضہ اور قدس کمیٹی کے سربراہ جنرل شریف نے حضرت امام خمینی (رہ) کی طرف سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے منسوب کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم قدس نے اسرائیل کے وجود پر سوالیہ نشان لگا دیا اور مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا۔

انھوں نے کہا کہ اس سال فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کو 70 سال ہوگئے ہیں اور اس سال یوم قدس بڑی شان کے ساتھ منایا جائےگا ۔ جنرل شریف نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے ملکر اسرائیل کی غاصب حکومت کی داغ بیل ڈالی اور انھوں نے کئی ملین فلسطینی مسلمانوں کو آوارہ وطن کردیا اور آج بھی امریکہ اور برطانیہ اور ان کے اتحاد مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔

جنرل شریف نے کہا کہ 70سال بعد بھی فلسطینی جوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند غاصب صہیونی حکومت کے خلاف کھڑے ہیں اور وہ جوان جو کل تک اپنا دفاع پتھروں سے کرتے تھے وہ آج اپنا دفاع راکٹوں سے کررہے ہیں۔

انتفاضہ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مسئلہ فلسطین میں ایک نئی روح دوڑ گئی ۔ ایران نے انقلاب اسلامی کے بعد فلسطینیوں کی حقیقی معنی میں حمایت کا آغاز کردیا اور ایران کے خلاف دشمنوں کی تمام عداوتوں، شرارتوں اور اقتصادی پابندیوں کا مقصد یہ ہے کہ ایران فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے لیکن ایران فلسطینیوں کی حمایت کے سلسلے میں اپنے اسلامی ع انسانی اور اخلاقی اصولوں پر قائم ہے اور فلسطینیوں کی حمایت کے سلسلے میں ایران ہر قسم کا تاوان ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

پڑھا گیا 238 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس نے مقبوضہ فلسطین میں کرم ابوسام اور اشکول پر سات میزائل فائر کئے جس سے...

مقالہ جات

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

بہت سی خبریں ہیں جو عام انسانوں تک پہنچائی نہیں جاتیں، کیونکہ ذرائع ابلاغ کے مالکان اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے والوں کی اپنی ترجیحات ہیں۔ یہ مسئلہ ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org