تازہ ترین

سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں اسرائیلی فوجی بھی شریک ہیں عبدالملک

کیٹیگری یمن
Monday, 04 June 2018


انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پچھلے چند روز کے دوران ملک کے مغربی صوبے الحدیدہ پر اسرائیلی طیاروں کو پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات میں اسرائیل کی مشارکت اور شام میں اس کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔
اس سے پہلے اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ایمیکام نارکن نے کہا تھا کہ اسرائئل نے مغربی ایشیا میں دو مختلف محاذوں پر امریکی ایف پینتیس طیاروں کا استعمال کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار اسرائیل ٹوڈے نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کو جنگ یمن میں اسرائیل کی مشارکت کی اہم وجہ قرار دیا۔

اخبار نے بعض دستاویزی شواہد کو بنیاد بناتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بات بھی بعید از امکان نہیں کہ اسرائیل جنگ یمن میں موثر طریقے سے شامل ہو جائے۔
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان یمنی عوام کے خلاف جنگ میں تعاون کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب صوبہ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کی شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
جارح سعودی اتحاد نے امریکہ کی بھرپور حمایت کے ذریعے حالیہ مہینوں کے دوران الحدید کی اسٹریٹیجک بندرگاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اسے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مقامی قوتوں اور مسلح قبائلیوں کے تعاون سے صوبہ الحدیدہ کے علاقے الفازہ میں سعودی اتحادی فوج کے ایک بریگیڈ کو تہس نہس کر دیا ہے۔
اس حملے میں سعودی اتحادی فوج کے کم سے کم سے پچھتر فوجی ہلاک ہو گئے اور ان کا بہت سے فوجی ساز و سامان یمنی فوج کو بطور مال غنیمت مل گیا۔
سعودی عرب نے امریکہ اور برطانیہ کی شہہ پر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو زمینی، ‌فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کی مکمل ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے یمن میں غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور مختلف قسم کی بیماریاں وبائی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں۔
یمن پر سعودی جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں اس ملک کا بنیاد ڈھانچہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں اورکئی لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
یمن پر سعودی جارحیت کا مقصد اس ملک میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔ تاہم یمنی عوام اور فوج کی استقامت کے نتیجے میں اس کا ایک بھی مقصد پورا نہیں ہو سکا ہے۔

پڑھا گیا 179 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تیرہویں ہفتے کے واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کر دیا ...

مقالہ جات

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف آلِ سعود کی تاریخ بھیانک، بہیمانہ ، وحشیانہ ، سنگين جرائم اور سیاہ کارناموں سے مملو ہے۔ جنت البقیع کی شہادت آل ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org