تازہ ترین

شب قدر اور امام علی علیہ السلام کی وصیتیں

کیٹیگری مقالہ جات
Monday, 04 June 2018


شب قدر کے یقینا اپنے خاص اعمال و اذکار ہیں جنہیں علماء نے اپنی کتابوں میں تفصیل سے نقل کیا ہے ہم میں سے ہر ایک یقینا اس شب میں مصروف عبادت رہے گا، لیکن عبادت و بندگی کے ساتھ یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ ہمیں محض ان شبوں میں دعائیں نہیں پڑھنی ہیں، بلکہ خدا کی بارگاہ میں کچھ عہد و پیمان بھی کرنا ہیں، تو آئیں اس عظیم شب کا استقبال ایسے کریں کہ جہاں شھادت امیر المومنین کا غم اپنے دل میں لئے ہیں وہیں اپنے دل میں یہ عزم لیکر اٹھیں کہ امام علی علیہ السلام نے جو وصیتیں ہمارے لئیے کی تھیں چند شبوںمیں جن میں روایا ت کے مطابق ہماری تقدیر لکھی جاتی ہے ہم اپنی تقدیر میں ان وصیتوں پر عمل کو خود لکھ لیں ہم انہیں اپنا سر مشق بنائیں گے اور ان شبوں میں توبہ و مغفرت کے ساتھ کوشش کریں گے کہ اپنے آپکو امام علیہ السلام سے قریب کر سکیں یہ وہ وصیتیں ہیں جو کسی عام انسان کی وصیتیں نہیں ہیں بلکہ معروف اہل سنت عالم ابو احمد حسن بن عبداﷲ بن سعید عسکری کے بقول "اگر حکمت عملی میں سے کوئی ایسی چیز پائی جاتی ہے جسے سنہری حروف سے لکھا جانا چاہیئے تو وہ یہی رسالہ ہے جس میں امام علی علیہ السلام نے علم کے تمام ابواب، سیر و سلوک کی راہوں، نجات اور ہلاکت کی تمام باتوں، ہدایت کے راستوں، مکارم اخلاق، سعادت کے اسباب، مہلکات سے نجات کے طریقوں اور اعلٰی ترین درجے کے انسانی کمال تک پہنچنے کی راہوں کو بہترین الفاظ میں بیان کیا ہے۔ اس مختصر تحریر میں امام علی کے مخاطب صرف آپ کے فرزند امام حسن نہیں، بلکہ آپ نے اپنی حکیمانہ گفتگو میں حقیقت کے متلاشی تمام انسانوں کو مخاطب کیا ہے۔

اس وصیت کا اہم حصہ انسان کی خود سازی پر ہے، توجہ رہے خود سازی کے ساتھ ساتھ اس وصیت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ کہ کس طرح امام علی علیہ السلام دوسروں کے بارے میں سوچتے تھے اور کس طرح انہیں انسانیت کی فکر رہتی تھی کہ انہوں نے رہتی دنیا تک کے تمام انسانوں کو خطاب کرتے ہوئے زندگی کے تجربات کو ان کے ساتھ بانٹنے کی کوشش کی ہے لہٰذا ہم پر بھی لازم ہے کہ اگر ہم محبت علیؑ کا دم بھرتے ہیں تو علی علیہ السلام کی طرح پہلو میں ایک ایسا دل بھی رکھیں جو صرف اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے تمام ہمنوعوں کے لئے دھڑکے، جس کا ہم و غم اپنی ذات نہ ہو بلکہ پوری انسانیت ہو (1)۔ اسی لئے امام علی علیہ السلام نے نہ ظالم کے لئے کچھ بیان کیا کہ ظالم کیسا ہو تو اسکی مخالفت کرنا ہے، نہ مظلوم کے لئے بیان کیا کہ مظلوم کون ہو تو حمایت کرنا ہے، بلکہ مطلق طور پر بیان کیا ظالم چاہے تمہارے قبیلہ کا ہی کیوں نہ ہو، تمہارے دین کا ماننے والا ہی کیوں نہ ہو تمہارا کوئی اپنا کیوں نہ ہو لیکن اگر وہ ظلم کرے تو علی (ع) کا مطالبہ ہے ہرگز خاموش نہ بیٹھنا اس کے مقابلہ کے لئے کھڑے ہو جانا، اب مظلوم چاہے کوئی غیر ہو جس سے تمہارا تعلق نہ ہو لیکن چونکہ وہ مظلوم ہے اسکی حمایت کرنا تمہارا فرض ہے اگر ہم علی (ع) کے پیرو اور انکے شیعہ ہیں تو ضرورت ہے کہ اٹھیں اور جہاں بھی ظلم ہے اس کے خلاف آواز بلند کریں کہ علی ؑ کا مطالبہ ظالم اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا ہے، علی ؑ کا مطالبہ ہے اپنے وجود کی قید سے ہم باہر نکلیں انسانیت کے لئے سوچیں۔ آج ہمیں اپنی ذات کے حصار سے نکل کر عالم اسلام بلکہ عالم انسانیت کے بارے میں سوچنا ہو گا یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارا جس دین سے تعلق ہے وہ ہمیں کس راستہ پر لے کر جانا چاہتا ہے اور ہم کہاں جا رہے ہیں؟ ہمیں اپنی آنکھیں کھولنا ہوں گی، اجتماعی شعور اپنے اندر بیدار کرنا ہوگا ؟ سیاسی تجزیہ کی صلاحیت پیدا کرنا ہوگی، عالمِ اسلام ایک عرصے سے جس ابتلاء و آزمائش سے دوچار ہے، درد مند، حلقے اس پر سراپا اضطراب ہیں لیکن صورتحال کی پچیدگی اور مسائل کی سنگینی کچھ اس نوعیت کی ہے کہ کوئی سرا ہاتھ نہیں آتا۔ یہ مسائل دو قسم کے ہیں، ایک عالمِ اسلام کے اندرونی اور باہمی مسائل و تعلقات۔ دوسرے جارح استعماری طاقتوں کے پیدا کردہ مسائل و مشکلات۔

اول الذکر میں ہر مسلمان ملک میں اندرون ملک اسلامی اور غیر اسلامی طاقتوں کی کش مکش اور ان کے درمیان محاذ آرائی اور کئی اسلامی ممالک کا آپس میں باہمی تصادم ہے کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف تو غاصب اسرائیل ماہ مبارک رمضان میں مظلوم فسلطینیوں کا خون بہا رہا ہے تو دوسری طرف اسلام کا نام لینے والے سعودی عرب جیسے ممالک اپنے ہی بھائیوں کو یمن میں خاک و خوں میں غلطاں کر رہے ہیں، کیا ہمارے لئے لازم نہیں کہ ہم آج کی شب دعاء کے ساتھ کوشش کریں کہ کم از کم اپنی اپنی سطح پر مسلمان ایک دوسرے سے دست بگریباں نہ ہو سکیں۔ غرض پہلا مسئلہ عالم اسلام کا ہے اس لئے ہمیں پورے عالم اسلام کے لئے دعاء کرنا چاہیئے۔ دوسرا بیت المقدس کا مسئلہ ہے جو ایک عرصے سے اسرائیل کے غلبہ و تسلط میں ہے اور اسرائیل نے اسے اپنا دارالحکومت قرار دے رکھا ہے اور اس کی ڈھٹائی اور دیدہ دلیری کا یہ حال ہے کہ وہ جب چاہتا ہے کسی بھی عرب علاقے پر چڑھ دوڑتا ہےجو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے؟ اگر علی (ع) ہوتے تو کیا یہ سب دیکھ کر خاموش ہو جاتے؟ کیا علیؑ ہوتے تو شبہائے قدر میں اپنے لئے دعائیں کر کے سبکدوش ہو جاتے؟ یا پھر دعائوں کے ساتھ ظالم و غاصب اسرائیل کی نابودی کے لئے عملی طور منصوبہ بندی بھی کرتے اور پروردگار سے بھی گڑگڑا کر دعاء کرتے کہ مالک مسلمانوں میں اتحاد و بصیرت پیدا کر کے اپنے حق کے لئے لڑ سکیں اور حق پر مر سکیں۔ ان شبہائے قدر میں ہمیں عالم اسلام کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے وہیں تکفیریت کے خطرات سے بھی خدا کے حضور پناہ مانگتے ہوئے اس کے چارہ کار اور اس سے مقابلہ کی راہوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

چنانچہ دو ذکر کئے گئے مسئلوں، عالم اسلام کی مشکلات و فلسطین کے علاوہ ہمارا تیسرا بڑا مسئلہ تکفیریت کے خطرات کا ہے جس کے بموجب رمضان اللمبارک جیسے بندگی کے مہینہ میں بےگناہوں کا قتل عام ہو رہا ہے اور شیعیوں کو صرف اس لئے تکفیریت کی جانب سے بڑی طاقتوں کی ایماء پر نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ در اہلبیت اطہار علیھم السلام کے سوا کسی بھی در پر جھکنے کو تیار نہیں، لہٰذا سعودی عرب، بحرین، یمن و لبنان سے لیکر نائجیریا تک ان عاشقان علی پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں یہاں پر ہم سب ملک کر عزم بلالی رکھنے والے افریقا کے خمینی وقت، جناب آیۃ اللہ زکزاکی کے لئے دعاگو ہیں کہ خدا اس مرد مجاہد کو ظالموں پر کامیابی عطا فرمائے اور جلد انہیں اپنی قوم و اپنے گھر والوں سے ملا دے۔ ایک طرف تکفیریت ہے جو اسلام کے چہرہ کو دنیا میں مسخ کر کے پیش کر رہی ہے اور استعمار کے اہداف کے تحت پورے عالم اسلام میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے، اسے صرف شیعوں سے عناد نہیں یہ اپنے علاوہ ہر ایک کی تکفیر کرکے انہیں قتل کر کے اس کی تشہیر کرتے ہیں تاکہ اپنی بے رحمی اور اپنی حیوانیت کو اسلام کے کھاتے میں رکھ کر اسلام کو بدنام کریں تو دوسری طرف عالم اسلام کی بےحسی قابل ماتم ہے کہ اس سلسلے میں اسے جس طرح سرگرم عمل ہونا چاہیئے اور اس کے لئے جس جذبہ ایمانی اور جوش جہاد اور عزم و تدبر کی ضرورت ہے وہ مفقود ہے۔

کانفرنسیں ہو رہی ہیں لیکن "نشتند و گفتند و برخاستند" کے مصداق، اور دشمن ہیں کہ وہ اپنے دانت اور تیز کئے جا رہے ہیں، ان کا پنجہ استبداد پھیلتا جا رہا ہے اور ان کی گرفت مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ان حالات میں عام لوگوں کے لئے صبر و شکیب کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے، تاہم مایوس و دل شکستہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ اللہ کی نصرت و غیبی تائید پر بھروسہ رکھنا چاہیئے اور اس نصرت الٰہی کے حصول کے لئے رمضان کی مبارک ساعتوں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیئے اور کیا ہی خوب کی ان دعاوں میں ہمارے پیش نظر امام علی علیہ السلام کی وہ وصیتیں بھی ہوں جو امام علی علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے کی تھیں، کیا ہی خوب ہو کہ نھج البلاغہ کے ۴۷ مکتوب کو ایک بار ہم اٹھا کر پڑھ لیں، کہ اس کے اندر پوری انسانیت کے لئے ایک پیغام ہے، کاش ہم شبہائے قدر میں تلاوت، و عبادت و ذکر کے ساتھ تھوڑا سا وقت نکال سکیں اور سوچیں کہ علی (ع) نے ہم سے کیا چاہا ہے اور شک نہیں ہے کہ علی علیہ السلام کی زندگی کے رہنما اصولوں کے سایہ میں پوری دنیا میں امن و امان کی فضا کو ہموار کیا جا سکتا ہے، ایک ایسی دنیا بنائی جا سکتی ہے جہاں کوئی ظالم نہ ہو ظلم کا خطرہ نہ ہو کسی کو کسی بھائی کی جانب سے زیادتی کا خوف نہ ہو سب مل جل کر راہ بندگی کی طرف بڑھیں کہ بندگی میں ہی سب کی حیات ہے۔
منبع و مآخذ:
1۔ اوصيكما بتقوى اللَّه ، و أن لا تبغيا الدّنيا و إن بغتكما و لا تأسفا على شي‏ء منها زوي عنكما ،و قولا بالحقّ ، و اعملا للأجر ، و كونا للظّالم۔۔۔ و للمظلوم عونا نھج البلاغہ ۴۷

پڑھا گیا 208 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤسے باون کیلومیٹر پرے ضلع سیتا پورکی ایک تحصیل محمود آباد ہے۔محمود آباد قص...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org